ناجائز مقدمات اور قید و بند کی صعوبتیں ہمیں عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتیں، حلیم عادل شیخ

0
37

پی ٹی آئی رہنما وقائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علیم عادل شیخ کی چیئرمین وزیراعلی شکایات سیل راولپنڈی ڈویژن اکبر خان تنولی اور ڈپٹی کوآرڈینیٹرٹو پرائم منسٹر عمر سلطان سے ملاقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال، علیم شیخ سندھ حکومت کی جانب سے قائم کردہ ناجائز مقدمات سے حال ہی میں بری ہوکر جیل سے رہا ہوئے ہیں ، ان سے ملاقات کے موقع پر اکبر خان تنولی کا کہنا تھا کہ علیم شیخ سندھ کے عوام کے لیے روشنی کی کرن ہیں جنکی عوام اور پارٹی کے لیے قربانیاں قابل تحسین ہیں،

تفصیلات کے مطابق انھوں نے مزید کہا کے یہ ثابت کیا ہے کہ ناجائز مقدمات اور قید و بند کی صعوبتیں ہمیں عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتیں، علیم شیخ جیسے مخلص قائدین پاکستان تحریک انصاف کا قیمتی اثاثہ ہیں جنکی قیادت میں سندھ میں بھی تبدیلی آئے گی انشاللہ وہ وقت دور نہیں جب سندھ میں بھی تحریک انصاف حکومت بنائے گی اور وہاں کے چوروں ڈاکوں سے نجات دلوائی گی آپ نے وہاں کے کرپٹ مافیا کے خلاف آواز اٹھا کر یہ ثابت کیا کے آپ ایک حقیقی اور نڈر رہنما ہو انشاللہ وزیراعظم کے کرپشن سے پاک پاکستان کے ویژن کے مطابق چوروں اور ڈاکوں کا خاتمہ ضرور ہو گا اور ملک میں روزگار کے مواقع بھی پیدا ہو گے ملک تب ہی ترقی کرتا ہے جب لیڈر امانتدار ہو الله کا شکر ہے ہمارا لیڈر صادق و آمین ہے اور اس ملک کی بہتری کے لیے دن رات جہدو جہد کر رہا ہوں الله سے دعا ہے وزیراعظم عمران خان لمبی زندگی و صحت دیں آمین

Leave a reply