اسلام آباد : نجم سیٹھی کی ‘اشتعال انگیزیوں’شرارتوں اورسازشوں کا نوٹس لے لیا گیا،اطلاعات کے مطابق ایک بار پھر بعض نام نہاد اینکرزملک میں سیاسی فضا کو خراب کرنے کی سازشیں کررہےہیں، اسی سلسلے میں حکومتی وزراء نے نجی ٹی وی کے اینکر نجم سیٹھی کے پر تشدد بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان کیخلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
اسی حوالے سے معلوم ہو اہے کہ نجی ٹی وی کے اینکر نے اپوزیشن کو وزیراعظم اور حکومت کیخلاف تشدد پر اکسانا شروع کردیا، نجی ٹی وی کے اینکر نجم سیٹھی کے پر تشدد بیان پر حکومتی وزراء نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔
اینکرنجم سیٹھی کے پرتشدد بیان پروزرا نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس معاملے کوسراسرفتنہ،سازش اور شرارت قراردیا ہے، ادھر نجم سیٹھی کی ان شرارتوں پر شیریں مزاری نے درعمل دیتے ہوئے کہا نجم سیٹھی لوگوں کو وزیراعظم پرحملے کیلئےاکسارہےہیں ، کیا یہ قانون سے بالاتر ہیں ،ان کیخلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسے شرپسند ہی ریاست کے اندر انتثارپھیلانے کے ذمہ دار ہیں
نجم سیٹھی کے متعصبانہ رویے پر سخت ردعمل دیتے ہویئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ یہ آدمی پی ٹی آئی ،عمران خان کوگرانے کی ناکام کوشش کرتارہاہے، اب نجم سیٹھی ناامید ہو کر ایسے غلیظ ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔
شیری مزاری کی طرف کراچی سے وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ نجم سیٹھی کی جھنجھلاہٹ اور مایوسی اس ویڈیو کلپ میں واضح ہے ،ع چڑیا والا نجومی نیشنل میڈیا پر لوگوں کو تشدد کیلئے اکسارہاہے۔
ایسے ہی پاکستان تحریک انصاف کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ صحافت کےنام پر تشددپراکسانےوالانجم سیٹھی بےنقاب ، دنیامیں کہاں صحافی تشددپراکساتا ہے؟ بطورصحافی نجم سیٹھی کیسےتشددکی طرف مائل کررہاہے؟ معاشرےکی اصلاع ایسےہوتی ہے؟ میڈیاکوبھی ایسی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کرنا چاہیئے۔
انھوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کی سوچ فاشسٹ ہے ، نظرآرہاہے کہ نجم سیٹھی ن لیگ کے چمچے بنے ہوئے ہیں، ن لیگ نے نوازنے کیلئےانھیں چیئرمین پی سی بی کےعہدے کیلئے بھی لگایا۔
خیال رہے نجم سیٹھی نے اپنے پروگرام میں کہا تھا خان صاحب کو چھوڑنا نہیں، لڑائی جھگڑے کرنے پڑیں گے، پچھلی مرتبہ تو پودے بھی نہیں ہلے اس بار بہت سے گملے ہی کیا سر بھی توڑنے پڑیں گے۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نجم سیٹھی جان بوجھ کرمعاملات کو خراب کررہےہیں اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نجم سیٹھی اس وقت پاکستان کی فضا کو نفرت اور تشدد کی سیاست سے گردآلود کرنا چاہتے ہیں جس کا تدارک ضروری ہے