بھٹوکی بستی میں میڈیکل کی طالبہ کا قتل:باپ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ مسترد کردی

0
52
بھٹو کی بستی میں حوا کی بیٹی کا قتل

کراچی :بھٹوکی بستی میں میڈیکل کی طالبہ کا قتل:باپ نے پوسٹ مارٹم رپورٹ مسترد کردی،اطلاعات کے مطابق گرلز ہاسٹل میں مبینہ خودکشی کا معاملہ ابھی تک معمہ بنا ہوا ہے، ادھرمقتول بچی کے والد نے پوسٹ مارٹم رپورٹ مسترد کردی ہے

لڑکی کے والد کی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ بیٹی نے کئی مرتبہ ہاسٹل وارڈن کو کمرے کی تبدیلی کی درخواست دی تھی جو منظور نہیں کی گئی، والد کا مزید کہنا تھا کہ پولیس تحقیقات اپنی جگہ لیکن بچی کے انتہائی قدم پر حیران ہیں،

مقتول بچی کے چچا کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹی دین دار اور خوش تھی وہ خودکشی نہیں کر سکتی،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعہ میں انتظامیہ کی نااہلی صاف ظاہر ہے،

بچی کے چچا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ شاگردوں کے لیے والدین کی جگہ ہوتے ہیں لیکن اب تک بچی کی تعزیت کے لیے کوئی نہیں آیا

بچی کے والد کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات ہوتے رہے تو کون اپنی بچیوں کو پڑھنے بھیجے گا، والد,,بیٹی چاہتی تھی کہ وہ اپنے علاقہ کی لڑکیوں کے ساتھ روم میں رہے،

مقتول بچی کے والد محترم ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو رد کرتا ہوں، کیمیکل ایگزیمینیش رپورٹس کو بھی دیکھیں گے، بیٹی کی لاش کو رسی سے لٹکا اور پیر ٹیبل پر دیکھ کر ہی شک شبہات پیدا ہو گئے تھے،

یاد رہے کہ چند دن پہلے بھٹو کی بستی میں ایک اور حوا کی بیٹی کو قتل کردیا گیا تھا ، اطلاعات ہیں کہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے چانڈکا میڈیکل کالج کی چوتھے سال کی طالبہ کی لاش 24 نومبر کی دوپہر کو گرلز ہاسٹل نمبر دو سے ان کے کمرے سے ملی۔

پولیس عہدیدار کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق ہاسٹل نمبر دو کے کمرے سے نوشین کاظمی نامی لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی۔

طالبہ کا تعلق ضلع دادو سے تھا اور ان کے والدین کو اطلاع کردی گئی جب کہ طالبہ کی لاش کو تین گھنٹے گزر جانے کے باوجود پھندے سے نہیں اتارا گیا۔

پولیس کا کہنا کہ فوری طور پر کہنا قبل از وقت ہے کہ طالبہ نے خودکشی کی یا پھر ان کے ساتھ کوئی واقعہ پیش آیا، تاہم بظاہر واقعہ خودکشی کا لگتا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ طالبہ کے ورثا کے پہنچنے کے بعد کیس داخل کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا جب کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آنے اور واقعے کی ابتدائی تفتیش کے بعد ہی واقعے سے متعلق کچھ کہا جا سکے گا۔

کچھ عرصہ قبل بھی چانڈکا میڈیکل کالج میں ایک طالبہ نے اسی طرح پراسرار طور پر خودکشی کرلی تھی۔

گرلز ہاسٹل سے طالبہ کی لاش ملنے کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں طالبہ کو پھندے میں لٹکا دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں طالبہ کو پھندے سے لٹکا دیکھا جاسکتا ہے

Leave a reply