ڈیرہ اسماعیل خان ،نجی بینک کے عملے کا ہتک آمیز رویہ معمول بن گیا
ڈیرہ اسماعیل خان ،اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے نزدیک واقع میزان بنک برانچ کوڈ نمبر(2601) ڈیرہ اسماعیل خان کے عملے نے بنک آنے والے سائلین سے ہتک آمیزرویہ سے پیش آنا معمول بنا لیاہے ،عوام نے غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے اسٹیٹ بنک اورچیف ایگزیکٹیومیزان بنک سے بنک عملے کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کامطالبہ کیاہے
اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے نزدیک میزان بنک میں انتہائی بدتمیزعملہ تعینات ہے جو بنک آنے والے سائلین اوراکائونٹ ہولڈرز سے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں اوران کے جائز کاموںمیں روڑے اٹکائے جاتے ہیں بنک عملے نے عوام سے ہتک آمیزرویہ اختیارکرنامعمول بنالیاہے جس کی وجہ سے شریف شہریوں کی عزت نفس مجروح ہورہی ہے ۔اس سلسلے میں عوام نے غم وغصے کااظہارکرتے ہوئے اسٹیٹ بنک اورچیف ایگزیکٹیومیزان بنک سے میزان بنک عملے کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کامطالبہ کیاہے۔انہوںنے کہاکہ میزان بنک برانچ کوڈنمبر(2601) ڈیرہ اسماعیل خان کے عملے کو بنک آنے والے صارفین اوراکائونٹ ہولڈرز سے اخلاق سے پیش آنے اوران کے کام ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کاپابندبنایاجائے ورنہ مجبوراًدوسرے بنکوں کا رخ کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
دوسری جانب ملتان روڈ پر واقع قدیم مہاجر قبرستان کی مین گلی توصیف آبادجھیل کا منظر پیش کرنے لگی ،واسا اہلکارں کی نااہلی کی بدولت نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے ہرطرف گنداپانی جمع ہونے کی وجہ سے راہگیریوں نمازیوں بچوں بوڑھوں خواتین کوگزرنے میں مشکلات کاسامنا،اہلیان محلہ کاواساکے چیف ایگزیکٹیو سے فوری طورپر گلی کی صفائی اورنکاسی آب مسئلہ حل کرنے کامطالبہ ۔ ملتان روڈ پر واقع قدیم مہاجر قبرستان کی مین گلی توصیف آبادواساااہلکاروں کی نااہلی کی وجہ سے جھیل کامنظرپیش کرنے لگی ہے ۔ نالیوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے توصیف آبادکی مین گلی میں ہرطرف گنداپانی جمع ہونے کی وجہ سے راہگیریوں نمازیوں بچوں بوڑھوں خواتین کوگزرنے میں مشکلات کاسامناہے ۔گلی میں نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے کئی بار عوام نالوںمیں گرکرزخمی ہوچکے ہیں۔اہلیان محلہ توصیف آبادنے واساکے چیف ایگزیکٹیو سے فوری طورپر گلی کی صفائی اورنکاسی آب مسئلہ حل کرنے کامطالبہ کیاہے تاکہ گندے پانی سے نجات ملے اور مشکلات کامداواہوسکے۔
چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات