نجی ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی

0
31
نجی ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی

نجی ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی

سپریم کورٹ میں نجی ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی گئی

عدالت نے متبادل سائٹ پلان پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیا سپریم کورٹ نے روڈ اتھارٹی پنجاب کو بھی نوٹس جاری کر دیا .جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ عدالت نے ہاوَسنگ اسکیم مکمل کرنے کیلئے ڈی ایچ اے کو6 سال دیئے، عدالت نے متاثرین کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، وکیل نے کہا کہ نجی ہاوَسنگ سوسائٹی کی نئی سائٹ ڈی ایچ اے سے منسلک ہے،نئی سائٹ 6 سال میں ڈیویلپ کرکے متاثرین کو پلاٹ دے دیں گے، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ لوگ معلوم نہیں اپنی زمین فروخت کرتے ہے یا نہیں،کیا گارنٹی ہے دو سال میں اسکیم کیلئے زمین خرید لی جائے گی، نئی سائٹ کا کوئی نقشہ یا سروے کرایا گیا؟ وکیل ڈی ایچ اے نے کہا کہ سائٹ پلان کو پبلک کیا تو مالکان زمین کی قیمت بڑھا دیں گے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہاوَسنگ اسکیم کے 11 ہزار سے زاہد متاثرین ہیں،سپریم کورٹ نے روڈ  اتھارٹی پنجاب کو بھی نوٹس جاری کر دیا

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ پنجاب حکومت اور روڈا کو نوٹس جاری کر رہے ہیں،پنجاب حکومت اور روڈا کو سن کر مناسب فیصلہ کریں گے،

غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے خلاف چیف کمشنر اسلام آباد نے بڑا حکم دے دیا

Leave a reply