ناکے پر گاڑی کیوں نہیں روکی، پولیس نے گولیاں چلا دیں، شہری زخمی
ناکے پر گاڑی کیوں نہیں روکی، پولیس نے گولیاں چلا دیں، شہری زخمی
کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کار سوار پر پولیس اہلکار کی فائرنگ کا معاملہ ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس ناکے پر کار نہ رکنے پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کی،
پولیس حکام کے مطابق پولیس چیکنگ کر رہی تھی کہ کار سوار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا کار سوار نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی اور کار اہلکار پر چڑھانے کی کوشش کی،دوسرے اہلکار نے گولی چلا دی جس پر شہری زخمی ہوا زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ شہری نے ناکے پر گاڑی کیوں نہیں روکی فائرنگ کرنے والے اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس اور اے وی ایل سی کی مشترکہ اسنیپ چیکنگ جاری تھی، سفید سوفٹ گاڑی کو ناکے پر اہلکاروں نے روکا تو کار سوار نے فرار ہونا چاہا، ااہلکار نے عقب سے گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے کار سوار شخص زخمی ہوگیا،زخمی شخص کے حوالے سے معلومات اکھٹی کررہے ہیں، کار سوار شخص کیوں فرار ہورہا تھا، وجوہات کا سراغ لگایا جارہا ہے، فائرنگ کرنے والا اہلکار ڈسٹرکٹ پولیس کا ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے،
علاوہ ازیں سولجر بازار تھانے کی حدود میں اسٹریٹ کریمنلز کا راج ہو چکا ہے، دن دہاڑے ایک ہی مقام پر دو وارداتیں ایڈووکیٹ، بائیکیا سوار اور شہری کو کنگال کردیا گیا ،پہلی واردات میں ملزمان نے وکیل کو لوٹ لیا ایڈووکیٹ سلمان فرہاد سٹی کورٹ سے سولجر بازار پہنچے تو ملزمان نے لوٹ مار شروع کردی ، ملزمان نے وکیل سلمان فرہاد سے دوران ڈکیتی 10 ہزار سے زائد کی رقم اور موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے ملزمان نے واردات کے بعد ایک اور کار سوار شہری کو روکا اور اسے بھی قیمتی اشیاء سے محروم کردیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل پر سوار 3 ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے ایڈووکیٹ سلمان فرہاد بائیکیا والے کو پیسے دینے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں اس ہی دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان آتے ہیں اور بائیکیا والے اور سلمان فرہاد سے لوٹ مار کرتے ہیں ایک ملزم نے کیپ جبکہ تینوں ملزمان نے شناخت چھپانے کے لئے ماسک پہنے ہوئے تھے قریب کھڑے بنگلے میں موجود گارڈ نے مزاحمت کی تو ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ملزمان نے دوسری واردات میں کار سوار شہری کو بے خوف و خطر لوٹ لیا ملزمان نے لوٹ مار کے دوران شہری کے سر پر پستول تان کر رکھی واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے