نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں، پیچھے کون؟ حقیقت سامنے آ گئی

0
73
نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں، پیچھے کون؟ حقیقت سامنے آ گئی

نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں، پیچھے کون؟ حقیقت سامنے آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی جانب اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے،

عمران خان جب سے وزیراعظم کی کرسی سے اتارے گئے، تب سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ملک بھر میں اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، عمران خان خود بھی اداروں کے خلاف تنقید کرتے نظر آتے ہیں، عمران خان کی جانب سے متعدد بار اداروں پر تنقید کی گئی بلکہ کارکنان کو اداروں پر تنقید کرنے کے حوالہ سے ابھارا گیا

عمران خان اور انکی سوشل میڈیا ٹیم پاکستان میں رہتے ہوئے وہ کام کر رہی جو شاید پاکستان کا دشمن ملک بھارت بھی نہ کر سکا، ادارے جس کو بھی پکڑتے ہیں وہ پی ٹی آئی کا کارکن نکلتا ہے، ابھی حال ہی میں ایک تحریک انصاف کے کارکن کی معافی کی ویڈیو سامنے آئی ہے، تحریک انصاف کے کارکن کا تعلق جہلم سے ہے اور اس نے اپنی معافی کی ویڈیو میں اعتراف کر لیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا کارکن ہے، اور آئندہ ایسی غلطی نہیں کرے گا

پی ٹی آئی کارکن کی ویڈیو سے نامعلوم نمبرز سے آنیوالی کال کا بھانڈا بھی پھوٹ گیا، نامعلوم نمبر سے کال کا عمران خان خود جلسے میں تذکرہ کر چکے ہیں، کہ اگر کال آئے تو اسی حساب سے جواب دو، تا ہم اب واضح ہو چکا کہ نامعلوم نمبرز کی کال کے پیچھے عمران خان کے ہی کارکن ہیں،

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان انتہائی شرمندہ ہے اور اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ رہا ہے،، اس شخص نے ویڈیو میں اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ میرا نام شفیق ہے اورمیں جہلم کا رہنے والا ہوں میں نے اپنے لیڈر عمران خان اور فواد چوہدری کے کہنے پر اپنے ایک دوست کا نمبر پرائیویٹ نمبر کے نام سے محفوظ کیا اور پھر اسے کہا کہ مجھے کال کرے اس نے مجھے فون کیا تو میں نے اسے گالیاں دیں اور اس نے مجھے گالیاں دیں میں نے یہی باور کروایا کہ ہمیں خفیہ ایجنسی یا پھر کسی ادارے کی جانب سے کال آ رہی ہے ہم نے اس کال کو وائرل کروایا تاکہ ہمارے اداروں کی بدنامی ہومیں معذرت خواہ ہوں اور معافی کا طلبگار ہوں نوجوانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ کسی بھی سیاسی لیڈر کی باتوں میں آ کر ملک یا اس کے اداروں کو نقصان نہ پہنچائیں چاہے وہ عمران خان ہوں یا پھر فواد چوہدری

Leave a reply