سندھ حکومت نے ٹیکس چوروں اور منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ کر لیا،
حکومت سندھ نے ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شایع کرنے کا فیصلہ کر لیا ،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا،ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کے سیکریٹری سلیم راجپوت، ڈی جی اورنگزیب پنہور، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران شریک ہوئے،شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ٹیکس چور ملکی خوشحالی کے دشمن ہیں، ان کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا، ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شایع کئے جائیں گے، ان کے اکاؤنٹ فریز کرنے کے لئے بھی اقدامات کریں گے،
منشیات فروش ملک و قوم کے مستقبل کے دشمن،کوئی نرمی نہیں، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو سراہا،کریک ڈاؤن کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی تعریف، کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کی ہدایات کی اور کہا کہ منشیات فروش ملک و قوم کے مستقبل کے دشمن ہیں،ان کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی،زیرو ٹالرنس پالیسی کی تحت صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں، منشیات فروشوں اور ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائیوں کے لئے پولیس کے قابل افسران اور جوانوں کو ڈیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لایا جائے گا، ابتدائی طور کراچی اور حیدرآباد میں پولیس افسران دیپوٹیشن پر محکمہ ایکسائز میں لائے جائیں گے،منشیات کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنی ہیں، متعلقہ ادارے ہمہ وقت تعاون کریں گے، شرجیل انعام میمن نے ہدایت کی کہ منشیات فروشوں کی پراسیکیوشن اور انویسٹیگیشن مضبوط کی جائے،اجلاس میں بہترین کارکردگی والے افسران اور مخبروں کو انعامات دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور منتقلی بائیومیٹرک کے تحت کرنے کی تجویز دی گئی،محکمہ ایکسائز سے متعلقہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا
سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی
مشرق وسطیٰ کشیدگی،چینی وزیر خارجہ کا ایرانی و سعودی ہم منصب سے رابطہ
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اگلے مہینے مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا عام پرواز میںسفر،مسافروں کو ملی اذیت،پی آئی اے کو بھی نقصان
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا 3 روزہ دورہ مکمل
شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت
وزیراعظم کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری ،ملک و قوم اورفلسطین کیلئے خصوصی دعائیں کی