شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور شہباز گِل کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے:اہم شخصیت کا مطالبہ

لاہور:شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور شہباز گِل کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے:اہم شخصیت کا مطالبہ،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما نے مرزا شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور شہباز گِل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں ڈالنےکا مطالبہ کردیا۔لاہور میں میڈیا سےگفتگو میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کی توجہ کہیں اور ہے، جہاں شیخ رشید وزیر ہوں وہاں کا حال کیا ہوگا۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ انہیں اتنی جلدی بھاگنے نہیں دیں گے، ان کے خلاف چینی، آٹا اور ادویات مہنگی کرنےکےکیسز بنائیں گے، عمران خان کو بے وقوف بنانے والا شخص شہزاد اکبر ہے، جس دور میں چینی 55 روپے تھی اس کے کیس بنا دیے، اب سو روپے ہے تو کچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہزاداکبر اور شہبازگل جیسے غیر ملکی افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق قانونی مشاورت کریں گے، یہاں سے اتنی جلدی بھاگنے نہیں دیں گے ، آپ ائیرپورٹ کا رخ کریں آپ کو روکیں گے، آپ کے خلاف کیسزبنائیں گے کہ چینی، آٹا، اور ادویات کیوں مہنگی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف سوا سال سے چلنے والے کیس میں ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

Comments are closed.