نامزد آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں سمری وزیراعظم ہاؤس سے صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی ہے
پاک فوج کے نامزد سربراہ جنرل عاصم منیر بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل
پاک فوج کے نامزد سربراہ جنرل عاصم منیر بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں،فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل عاصم منیرپہلے نمبر پر تھے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے کور کمانڈ کی، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ رہے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ سکول سے تربیت مکمل کی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2014 میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا تعینات ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے لیفَٹیننٹ جنرل عاصم کو اکتوبر 2018 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا،لیفَیننٹ جنرل عاصم منیر جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اور انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا
نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل
نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں،فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل ساحر شمشاد مرزادوسرے نمبر پر تھے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرز انے پی ایم اے سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیرئیر کا آغاز 8سندھ رجمنٹ سے کیا لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا ستمبر 2012سے کور کمانڈر راولپنڈی فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا جون 2019 میں چیف آف جنرل ا سٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مختصر مدت کیلئے ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو بھی خدمات انجام دیں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اکتوبر 2018میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف تعینات ہوئے ،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 2015سے 2018 تک ڈی جی ملٹری آپریشنز خدمات انجام دیں ،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کابھی حصہ رہے، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی او سی 40 انفینٹری ڈویژن اوکاڑہ کی خدمات بھی انجام دیں
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف
سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں