نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے،چین

بیجنگ: چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کے دورے تائیوان کے موقع پر چینی افواج خاموش نہں بیٹھیں گی-

باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کےمطابق چینی دفترخارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایوان نمائند گان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو فوج کو متحرک کردیں گے۔

روسی صدر نے امریکا کو بڑا دشمن قرار دے دیا

ترجمان چینی دفتر خارجہ زو لی جین کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان چین کی خودمختاری اور آزادی کو چیلنج کرنا ہے، ایسی صورت میں چین کی طرف سے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا انتباہ کے باوجود کسی بھی ایسے اقدام کی صورت چین کی طرف سے آنے والے ردعمل کا انتظار کرنا ہوگا دوسری جانب چائنا لبریشن آرمی نے نینسی پلوسی کے متوقع دورے کے پیش نظرسرحد پراپنی سرگرمیوں کو تیز کردیا ہے۔

امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد امریکہ کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں چین ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

روسی بحری بیڑے پر ڈرون حملہ، فوجیوں سمیت پانچ افراد زخمی

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان کربی کا کہنا ہے کہ اسپیکر نینسی پلوسی کو دیگر امریکی اراکین کانگریس کی طرح تائیوان جانے کا حق ہے چین آبنائے تائیوان کے بین الاقوامی گزرگاہ نہ ہونے کا دعویٰ بھی کرسکتا ہے کشیدگی میں اضافہ کسی کے مفاد میں نہیں بیجنگ کے اقدامات کے غیر ارادی نتائج ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ تائیوان کا دورہ اسپیکر کی اپنی صوابدید ہے ان کی حفاظت کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے چین ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

واضح رہے کے امریکی اسپیکر برائے ایوان نمائندگان نینی پلوسی اس وقت چار ایشیا ئی ممالک کے دورے پر ہیں اور تائیوان جانے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں تائیوانی حکام کے مطابق نینسی پلوسی ایک روزہ دورے پر تائیوان پہنچیں گی تاہم اس حوالے سے وقت اور دن کا تعین حتمی نہیں۔

جنگی قیدیوں کی ہلاکت کا الزام ، روس کی اقوام متحدہ کو تحقیقات کی دعوت

Comments are closed.