کراچی :پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ پورے جوبن کے ساتھ لوٹ آئی ہے اور سری لنکا کے بعد اب بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے آئے گی ، اس سیریز میں سیکورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ کا چار رکنی وفد کراچی پہنچ گیا ہے
پاکستان آکر پتہ چلاکہ خاندان کیا ہوتا ہے ،شہزادی کیٹ
چار رکني بنگلہ دیشي سيکورٹي وفد اپنے دورے کے پہلے مرحلے ميں جمعہ کو کراچی کے نيشنل اسٹيڈيم میں انتظامات کا جائزہ لے گا ۔ائير پورٹ سے ہوٹل اور اسٹيڈيم کےراستےاورٹيم کي سيکورٹي کے حوالے سے بريفنگ بھي دي جاے گي۔ بنگلہ دیش وفد 19 اکتوبر کو اپنے دورہ کے دوسرے مرحلے ميں لاہور کے قذافي سٹيڈيم کا دورہ کرے گا۔ وفد کو سيف سٹي پروجيکٹ ميں ٹيم کي آمد کے انتظامات اور سيکورٹي کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔ 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش کا سیکورٹی وفد اسلام آباد اور راولپنڈی جائے گا اور وفد کو وزرات خارجہ ميں سيکورٹي پر بريفنگ دي جاے گي۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہت بڑا فیصلہ کرلیا
واضع رہے کہ بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے اس ماہ کے آخر ميں میچز راولپنڈی میں اور ويمن ٹيم کے ميچيز اکتوبر کے تيسرے ہفتے ميں لاہور ميں کرئے جاہيں گے۔ جبکہ بنگلہ ديش کي قومي ٹيم جنوري ميں پاکستان کا دورہ کرے گي ۔ بنگلہ ديشي سیکورٹی وفد اپنے کے بعد اپني رپورٹ اعلي حکام کو ديں گے جس کے بعد سنئیر ٹیم ، ویمن ٹیم اور انڈر 16 ٹیم کے ٹورز کا فيصلہ کيا جاے گا۔