ننکانہ حکومتی ہدایات کے مطابق ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی

ننکانہ صاحب مئی بزدار حکومت کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایاجائے گا، ٹرانسپورٹروں اور گاڑیوں کے عملہ کو چاہیے کہ بسوں اور ویگنوں میں سفر کرنے والے مسافروںکو کرونا وائرس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر بارے تفصیل سے آگاہ کریں ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد نے ضلع بھر کی پبلک ٹرانسپورٹ میںکرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاﺅن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ننکانہ صاحب چوہدری محمد سلیم نے کرونا وائرس کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لیے مختلف روٹس پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ اور لاری اڈا میں بسوں اور ویگنوں میں حکومتی ایس او پیز کا جائزہ لیا۔

اس موقع پرڈی آر ٹی اے چوہدری محمد سلیم نے ڈرائیوڑحضرات اور مسافروں میں حفاظتی ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر بھی تقسیم کیے۔ ڈی آر ٹی اے چوہدری محمد سلیم نے اس موقع پر کہا کہ شہری سماجی فاصلوں اور گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریںتا کہ کورونا وائرس سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصول کرنے والے اور اوور لوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔

Comments are closed.