ننکانہ صاحب میں معروف سیاسی و سماجی رہنماء اقبال سہیل شاہ کی طرف سے سینٹ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی خوشی میں پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا،مسیحی برادری کے قدیم گاؤں مارٹن پور میں دیئے گئے ظہرانے میں وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کے کوآرڈی نیٹر اور سابق چیئر مین یونین کونسل رائے جہانگیر خاں بھٹی مہمان خصوصی تھے جبکہ ظہرانے میں زین شاہ،ملک عرفان اعوان،ایوب گل اور ڈاکٹر اے ڈی سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی

،مارٹن پور پہنچنے پر رائے جہانگیر بھٹی کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رائے جہانگیر بھٹی نے کہا کہ سینٹ الیکشن نے اپوزیشن کی رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے،

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کی قیادت میں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے،آنے والا وقت انشاء اللہ بہت بہتر ہو گا،انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اعجاز احمد شاہ کی بھرپور کوشش ہے کہ مسیحی برادری کے قدیم دیہات ینگسن آباد اور مارٹن پور میں سوئی گیس فراہم کی جائے،انشاء اللہ بہت جلد اس حوالے سے بہت اچھی خبر آئے گی۔

Shares: