ننکانہ صاحب ڈی پی او ننکانہ بلال افتخار کی ہدایت پر شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاون تیزی سے جاری ہے۔ تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے SHO محمد یونس ڈوگر کی سربراہی میں شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاون میں 2 شراب فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزمان سرفراز اور بشارت کے قبضہ سے 40 لیٹر شراب 200 لیٹر لہن، 1 چالو بٹھی و دیگر سامان برآمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ڈی پی او ننکانہ کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ یونس ڈوگر، ASI عبدالمنان اور ہمراہی ٹیم کو شاباش، شراب فروشوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری۔ ڈی پی او بلال افتخار کا کہنا ہے کہ شراب فروشی کا ناپاک دھندہ کرنے والوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ضلعی پولیس شراب فروشی کے اڈوں کا صفایا کرنے کے لیے دن رات مئوثر کاروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون بلا امتیاز جاری رہے گا۔

Shares: