صوباٸی وزیر اقلیتی امور / چٸیرمین پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سکھ مذہب کے نانک شاہی کیلنڈر کے نئے سال شروع ہونے پر جنم استھان میں منعقدہ خصوصی تقریب میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر پاکستان سمیت مختلف ممالک سے سکھ رہنماٶں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔صوباٸی وزیر نے سکھ رہنماٶں کے ہمراہ نئے نانک شاہی کیلنڈر کی رونماٸی کی اور سکھ برادری کو نانک شاہی کیلنڈر کا 556 واں سال شروع ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
صوباٸی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت مذہبی اقلیتوں کے لیے سرکاری ملازمتوں میں پانچ فی صد کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ سکھ برادری کے لیے بہت خوشی کی بات ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی سکھ قوم سے صوبائی وزیر بنایا گیا ہے اور پاکستان نے سکھ خاتون کو پربندھک کمیٹی کا جنرل سیکرٹری بنا کر منفرد مثال قائم کی ہے۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے ہم سب ایک ہیں اور یقین رکھیں کہ تمام مذہبی اقلیتوں کی عبادتگاہوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اس بات پر زور دیا کہ بابا گورونانک کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب کو مثالی شہر بنائیں گے جبکہ سکھ نوجوانوں کے لئے ننکانہ صاحب میں کھیل کا میدان بنایا جائے گا۔ انہوں نے سکھ قوم کو خوشخبری سنائی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جلد ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گی تاکہ ننکانہ شہر میں بسنے والوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاسکیں ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بابا گورونانک یونیورسٹی قومی منصوبہ ہے، اسے جلد مکمل کرنے پر زور دیں گے اور بابا گورونانک کے لئے فنڈز کا مسئلہ حل کرواتے ہوئےبابا گورونانک یونیورسٹی میں بابا گورونانک چئیر بھی قائم کریں گے
رمیش سنگھ اروڑہ کا مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کا عزم
مجھے نہ صرف سکھوں بلکہ تمام اقلیتوں کے تحفظ کی فکر ہے،رمیش سنگھ اروڑہ
مذہبی اقلیتوں کو درپیش مسائل مل کر حل کریں گے۔رمیش سنگھ اروڑہ








