ننکانہ صاحب بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی موثر شمولیت ” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

0
33

سماجی تنظیم "ساؤتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان ” کے پروگرام جذبہ کے تحت ننکانہ صاحب میں "بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی موثر شمولیت ” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،ہوٹل ون میں ہو نے والے سیمینار کی صدارت پروگرام کی ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر رائے روبینہ آصف کھرل نے کی جبکہ سیمینار میں پروگرام کے مانیٹرنگ آفیسر ولید بن ماجد ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد سلیم،سابق ایم پی اےاو تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف رائے اسلم خاں کھرل،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن رائے قاسم مشتاق کھرل،مسیحی رہنماؤں بشیر مسیح بھٹی،رنجیت لعل،پادریریمنڈ سہیل،سکھ رہنماؤں سردار گوپال سنگھ چاولہ،سردار سرجیت سنگھ کنول،سابق ڈائریکٹر کالجز پروفیسر احسن مختار اورسابق وائس چیئر مین میونسل کمیٹی ننکانہ صاحب نعیم اشرف چڈھرسمیت صحافیوں، وکلاء، تاجر رہنماؤں،علماء کرام اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی

،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تمام شعبہ زندگی میں خواتین کی عملی اور موثر شمولیت کے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا،خواتین کے مسائل کے حل اور انہیں با اختیار بنانے کے لئے حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،خواتین کو بھی آئند ہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینا چاہئےتاکہ وہ خود ایوانوں میں اپنے حقوق کی آوازبلند کر سکیں، سیمینار کے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بلدیاتی آرڈینیس 2019 اور اس میں ہونے والی ترمیم کے بارے تفصیل سے بتایا اورحاضرین کے سوالات کے تسلی بخش جوابا ت دیئے،انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے شناختی بنوانے کے ساتھ ساتھ ان کے ووٹ کے اندراج پر بھی توجہ دیں

تاکہ الیکشن کے نتیجہ میں ایماندار اور محبت وطن قیادت سامنے آسکے،تقریب کے اختتام پر سماجی تنظیم کی طرف سے تعلیم،صحافت،صحت،سماجی خدمات
،سیاست اور کھیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے۔

Leave a reply