سکھ زائرین کیلئے خوشخبری، ننکانہ صاحب میں‌ 13 کروڑ روپے لاگت سے ٹی ڈی سی پی موٹل مکمل

0
74

صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ننکانہ صاحب میں سیاحوں کے لئے ٹی ڈی سی پی موٹل 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا ہے جو مذہبی سیاحتی فروغ کا باعث ہوگا۔ موٹل میں سیاحوں کیلئے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ 14 گیسٹ روم، 4 سوئیٹ، ریسٹورنٹ، کانفرنس ہال اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹل میں سکھ زائرین اور دیگر سیاحوں کو قیام و طعام کی عمدہ سہولت میسر ہوگی۔ حکومت پنجاب مذہبی رواداری کی پالیسی کے تحت سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات پر بہترین سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔   وزیر اوقاف نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں اپنی نوعیت کی پہلی بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی 10 ایکڑ زمین پر تقریباً6 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بابا گورو نانک یونیورسٹی وزیراعظم عمران خان کے وعدوں کی تکمیل کی جانب ایک اور قدم ہے۔بابا گورو نانک یونیورسٹی کے قیام سے ننکانہ صاحب اور گرد و نواح کے لاکھوں طلبا مستفید ہوں گے۔ننکانہ صاحب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا میگاپراجیکٹ 15 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔پیر احمد شاہ روڈ کو دو رویہ بنایا جائے گا، گوردوارہ تنبو صاحب تا گوردوارہ جنم استھان براستہ ڈوھولار چوک کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔لاری اڈہ روڈ کی بھی تعمیر و توسیع کی جائے گی۔گورونانک یونیورسٹی تا ننکانہ واربرٹن روڈ رابطہ سڑک تعمیر کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام علاقوں کو ترقی کے سفر میں یکساں طورپر شریک رکھا جائے گا۔پنجاب کے ہر شہر،ہرقصبے اورہر گاؤں کی ترقی کو فو قیت دی جا رہی ہے۔ ننکانہ صاحب جیسے نظرانداز اضلاع کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لایا جائے گا

Leave a reply