نکانہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیراہتمام طلباء سیمینار کا اہتمام کیا گیا
تفصیل کے مطابق سٹوڈنٹس سوسائٹی ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ننکانہ صاحب کے ایک معروف قصر نور میرج ہال میں سٹوڈنٹس کے لئے ایک طلبہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ننکانہ سٹی اور گردو نواح سے طلبہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار میں ملک بھر کی معروف سماجی شخصیات نے گفتگو کی جس میں سر فہرست عمیر معاویہ صدر سٹوڈنٹس کونسلنگ فارم پاکستان نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موجود پڑھائی کے مسائل اور اس کے حل پر گفتگو کی اس کے بعد نامور کالم نگار علی عمران شاہین نے نوجوانوں کا معاشرے میں کردار پر جامع گفتگو کی
بعد ازاں صدر سٹوڈنٹس سوسائٹی ننکانہ محمد شعیب نے طلبہ کے درمیان نظریہ پاکستان کے عنوان پر کوئز مقابلہ کروایا اور جیتنے والے سٹوڈنٹس میں انعامات بھی تقسیم کئے مہمان خصوصی نوجوان رہنما انس محصی ہیڈ سکاؤٹس ڈیپارٹمنٹ پاکستان نے طلبہ کو موجودہ دور میں ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بریف کیا نوجوانوں نے اس سیمینار کو بہت پسند کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ پروگرام ہر محلے کی سطح پر ہونا چاہئے تا کہ نوجوانوں میں آگاہی پیدا ہو
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved