نقیب اللہ محسود کے والد کی وفات، آرمی چیف کا اظہار تعزیت اور کیا اہم اعلان

0
34

نقیب اللہ محسود کے والد کی وفات، آرمی چیف کا اظہار تعزیت اور کیا اہم اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نقیب اللہ محسود کے والد محمدخان کی وفات پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اظہار افسوس کیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد خان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مرحوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائےگا،

مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد وفات ہا گئے نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔وہ راولپنڈی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

اپنے ہی شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے والی خاتون مبینہ آشنا سمیت گرفتار

لاہور میں بھی بچوں کے اغوا کا سلسلہ رک نہ سکا

علی وزیر اور محسن داوڑمیرا بھائی ،پرویز خٹک اور میں رابطے میں تھے، شہریارآفریدی

فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی میں لڑکی کی موت، دو دوست گرفتار

واضح رہے کہ نقیب اللہ محسود کا قتل 13 جنوری 2017ء کو شہر قائد کراچی میں پولیس افسر راؤ انوار کے پولیس انکاؤنٹر کی وجہ سے ہوا،نقیب اللہ محسود پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات ہیں،نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا،نقیب اللہ کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا۔ 24 جنوری 2019ء کو پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ اور تین دوسرے افراد کو معصوم قرار دیا۔

Leave a reply