110 سے زائد پبلک پراسیکیوٹرز و سٹاف کا ناقص کارکردگی کی بنا پر تبادلہ

ٹرانسفر شدہ سٹاف کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی
0
41
public proc

سیکرٹری محکمہ پبلک پراسیکیوشن عثمان انورکی ہدایت پر ناقص کارکردگی اور11سالوں سے ایک ہی جگہ پر تعینات 110 سے زائد پبلک پراسیکیوٹرز اور سٹاف کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ یہ تبادلے محکمہ پبلک پراسیکیوشن میں پہلی مرتبہ کارکردگی کے محکمانہ جائزہ کی بنیاد پر کیے گئے ہیں تاکہ کارکردگی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ اسی طرح محکمہ پبلک پراسکیوشن کے اس اقدام سے ملزمان، پراسیکیوٹرز اور عدالتی عملہ کے درمیان گٹھ جوڑ بھی ٹوٹا ہے جس سے زیر التواء کیسوں کو بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی اور محکمانہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ محکمہ پبلک پراسکیوشن کے پہلے محکمانہ پرفارمنس ریویومیں یہ بات سامنے آئی کہ 10سال سے زائد اپنی پوسٹوں پر تعینات بعض پبلک پراسیکیوٹرز کے کیسوں میں سزاؤں کا تناسب 2 فیصد سے بھی کم ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ٹرانسفر شدہ سٹاف کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، وگرنہ محکمہ کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ محکمہ پراسکیوشن نے تبادلہ شدہ سٹاف کو خبردار کیا ہے کہ ٹرانسفر کینسل کروانے کی کسی کوشش پرتادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اچھی کارکردگی کے حامل افسران و سٹاف کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ قابل اور تجربہ کار پراسیکیوٹرزو سٹاف کو بھرتی کیا جائے گا تاکہ محکمانہ کارکردگی کے ہداف حاصل کیے جا سکیں۔

ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

 ابتدائی طور پر بچی کے زخم پرانے ہیں تاہم حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ہوگا

پولیس نے بچی اور اسکے والد کا بیان ریکارڈ کر لیا

Leave a reply