سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )اینٹی کرپشن سرگودھا نے نقشہ فیسوں کے ڈیفالٹروں سے مزید 15لاکھ26ہزار 9سو82روپے ریکور کر لیے
ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب اعجاز حسین شاہ کی ہدایت اورمحمد شہباز حسین شاہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھاکی نگرانی میں، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن بھر میں کرپٹ مافیا کے گرد گھیرا تنک کرتے ہوئے۔
اینٹی کرپشن سرگودھا نے نقشہ فیسوں کے ڈیفالٹروں سے مزید 2کرڑو31لاکھ73ہزار39روپے روپے ریکور کر لیے۔
تفصیلا ت کے مطابق اینٹی کرپشن سرگودھا نے محمد شہباز حسین شاہ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی نگرانی میں نقشہ جات کے نادہندوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے عروج الحسن، ڈپٹی ڈائریکٹر،اینٹی کرپشن سرگودھا نے 2کرڑو27لاکھ89ہزار8سو58روپے میونسپل کارپوریشن بھلوال کے نادہندوں سے ریکور کروا کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے۔ اسی طرح ضلع خوشاب میں عاطف شوکت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن خوشاب نے میونسپل کارپوریشن خوشاب کے ڈیفالٹروں سے 1لاکھ53ہزار5سو روپے ریکور کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے۔ ضلع بھکر میں واجد علی بھروانہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) اینٹی کرپشن بھکر نے محکمہ مال کے تاوان کے نادہندوں سے 2لاکھ29ہزار6سو81روپے ریکور کرکے خزانہ سرکار میں جمع کروا دئیے۔

نقشہ نویس ڈیفالٹرز کے خلاف کاروائی،لاکھوں روپے کی ریکوری
Shares: