نعرہ ریاست مدینہ کا اور ملک چلا رہے ہیں سود پر، مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

وزیراعلیٰ کا انتخاب، ن لیگ تیار،اراکین ہوٹل پہنچ گئے،پی ٹی آئی کو پھر لگنے والا ہے بڑا جھٹکا

نعرہ ریاست مدینہ کا اور ملک چلا رہے ہیں سود پر، مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود 8.7 کرنے کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیراکومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ مقدس ایوان گورنر اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی شدید مذمت کرتا ہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شرح سود 8.7 فیصد کردی گئی ہے ،ریاست مدینہ کے نعرے لگانے والے وزیراعظم نے اسلامی ریاست کو سود پر چلنے والا ملک بنا دیا ہے ،وزیراعظم عمران خان قرضے بھی 13 فیصد سود پر لے رہے ہیں قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں اضافہ فی الفور واپس لے

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اکتوبرمیں 1.6 بلین ڈالربڑھ گیا یہ جی ڈی پی کا 4.7 فیصدہےجبکہ ہدف کی حد 2 سے 3 فیصدہونی چاہیے، کیڈمیں اضافہ بڑھتی ہوئی درآمدات،برآمدات میں عدم توازن کی وجہ سے ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے،شرح سود میں 150 بیسز پوائنٹس اضافہ آئی ایم ایف کے مطالبے پرکیا گیا،اس فیصلے سے قرضوں اورمہنگائی میں اضافہ ہوگا،ان کی منفی پالیسیوں کی وجہ سےمعیشت تباہ ہورہی ہے،

دوسری جانب اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی میں پالیسی ریٹ 8.75 کئے جانے پر اقتصادی ماہرین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بنیکنگ اینڈ فنانس کے چیئرمین ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی نے کہا کہ سٹیٹ بینک نے جو 150 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا ہے وہ قطعی طور پر ناکافی ہے معیشت پرجو منفی اثرات مرتب ہورہے تھے وہ سست ہونگے ختم نہیں ہونگے۔ بزنس کمیونٹی چاہتی ہے کہ بینکوں کے کروڑوں کھاتے داروں کے پیسوں سے ان کو سستے قرضے ملیں۔ ماہر اقتصادیات ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا کہ سٹیٹ بینک کو پالیسی ریٹ میں 150بیسس پوائنٹس کی بجائے 25بیسس پوائنٹس کا اضافہ کر نا چاہئے تھا۔ 150بیسس پوائنٹس کے اضافے کا منفی اثر سرمایہ کاری پر پڑے گا جس سے قرضے مہنگے ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے کہا تھا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ ہوا ہے،بڑھتی ہوئی قیمتوں کے استحکام کی کوششیں جاری ہیں جبکہ مستحکم گروتھ ہمارا ہدف ہے اورشرح سود میں اضافہ اسی مقصد کے تحت کیا گیا مہنگائی کوکم کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، اس سال ہماری گروتھ پانچ فیصد ہوگی، ہماری معاشی ترقی کی رفتاربڑھ رہی ہے، اس سال معاشی ترقی کا ہدف 5 فیصد طے کیا ہے۔

بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

وزارت خزانہ نے مجموعی قرضوں کی تازہ ترین تفصیلات جاری کردیں

ریاست مدینہ کے دعویدار نے مزید سود والا قرضہ لے لیا ،بہرہ مند تنگی

Comments are closed.