ناراض اراکین اسمبلی نے کیا وزیراعلیٰ سے ملاقات میں بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف کے اراکین صوبائی ا سمبلی کی ملاقات ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے غضنفر عباس،محمد علی رضاخان خاکوانی،مامون تارڑ،خواجہ محمد داؤد سلیمانی، محمد عامر عنایت شہانی، محمد احسن جہانگیر، صاحبزادہ غزین عباسی، تیمور علی لالی، غضنفر عباس شاہ، سردار محمد محی الدین خان کھوسہ، سردار شہاب الدین خان اور محمد اعجاز حسین شامل تھے۔

صوبائی وزراء راجہ بشارت،چوہدری ظہیر الدین اورچیف وہیب رکن پنجاب اسمبلی سید عباس شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا.

اراکین پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزداراورہمارے درمیان بہترین ورکنگ ریلیشن شپ موجود ہے۔ ہمیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔ ہم آپ کے ساتھ تھے، ہیں اورساتھ کھڑے رہیں گے۔ ہم وزیراعظم عمران خان اور آپ کے سپاہی ہیں۔

اراکین پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے سفر میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ کی عزت میری عزت ہے۔ آپ کے احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔ آپ کے جائز کام ترجیحی بنیادوں پر ہوں گے۔ اراکین اسمبلی کے حلقوں میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔ ہم نے ملکرصوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پراپیگنڈا کرنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔ ہم ایک تھے،ہیں اورایک رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعلی پنجاب نے گروپ اراکین کے اعزاز میں آج عشائیہ کا اہتمام کررکھا ہے ،ارکان اسمبلی نے وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات میں انہیں اپنےتحفظات سے آگاہ کیا، پولیس،بیورکریسی کاعدم تعاون اور ترقیاتی فنڈز کا نہ ملنا ایجنڈے کا حصہ ہے ،گروپ نے وزیر اعلی سے ملاقات سے قبل خوداجلاس میں مطالباتی ایجنڈا تیار کیا.

وزیراعلیٰ پنجاب ناراض اراکین کے مطالبات کل وزیراعظم عمران خان کو پیش کریں گے.وزیر اعظم عمران خان کل لاہور آئیں گے،
وزیر اعظم دورہ لاہور میں وزیراعلی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کریں گے، عمران خان پنجا ب کے بعض الجھے معاملات کو سلجھانے کے مختلف امور کا جائزہ لیں گے، ناراض ارکان کے تحفظات کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، وزیر اعظم کابینہ کے ارکان سے بھی ملیں گے۔

وزیر اعظم سے ناراض گروپ کے ارکان کی ملاقات کا بھی امکان ہے جس کے لئے کوششیں کی جا رہی ہے، وزیر اعظم پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات میں سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا.

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے،افواہیں پھیلانےوالے اب بھی ناکام رہیں گے پنجاب میں کوئی فارورڈبلاک ہے،نہ پریشرگروپ،اتحادی جماعت کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،پنجاب حکومت کے تمام اسٹیک ہولڈرزایک صفحے پرہیں،ڈیڑھ برس میں وہ کام کئے جو ماضی کی حکومتیں برسوں میں نہ کرسکیں،

وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا تھیلیسیمیا کی مریض طالبہ آمنہ محمود بارے اہم اعلان

نوازشریف "یہ کام” کیا کرتے تھے، پنجاب اسمبلی میں بیان پر ہنگامہ

سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت پنجاب میں کتنے فنڈز جاری ہوئے؟ وزیراعلیٰ نے بتا دیا

شیخ رشید نے دی وزیراعلیٰ پنجاب کو ملاقات میں دعوت،وزیراعلیٰ نے کیا کہا؟

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومت سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہے،اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے،مل کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے،سازشیں کرنے والے پیچھے رہ جائیں گے

Shares: