سابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پر برس پڑے

0
47

نئی دہلی (اے پی پی) سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا، ان کی غلط پالیسیوں کے باعث ملکی معاشی صورتحال بہت خراب ہے.

تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق وزیراعظم اور اقتصادی امور کے ماہر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، ماضی قریب میں تیزی سے ترقی کرتی بھارتی معیشت نریندر مودی کی غلط پالیسیوں اور اقتصادی بدانتظامی کے باعث بہت خراب ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کیا۔ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ گزشتہ سہ ماہی کے دوران ملک کی مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 5 فیصد رہی حکومت اس صورتحال سے نکلنے کے لیے انتقامی سیاست کے بجائے اقتصادی ماہرین اور دانشوروں کی مشاورت سے اقدامات کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں روزگار کا بحران ہے، حکومتی غلط پالیسیسوں سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوچکے ہیں، صرف آٹو موبائل سیکٹر سے ساڑھے تین لاکھ افراد کو نکال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیداواری شعبے کی شرح نمو صرف 0.6 فیصد، گھریلو سطح پر اشیاء کی طلب کم ہوکر 18 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ چکی جبکہ مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو 15 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔ ٹیکس کے سلسلے میں تاجروں سے زبردستی ہورہی ہے جبکہ ٹیکس وصولی کی شرح بھی انتہائی کم ہے، کاشتکاروں کو ان کی فصل کا مناسب معاوضہ نہیں مل رہا جس سے ان کی آمدنی کم ہوئی ہے۔

Tagsbaaghi

Leave a reply