بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھر ہیک ہو گیا۔
باغی ٹی وی : وزیر اعظم کے دفتر سے کیے جانے والے ٹویٹ کے مطابق یہ معاملہ ٹوئٹر انتظامیہ کے علم میں لایا گیا اور وزیراعظم کا ذاتی ٹوئٹر ہینڈل فوری طور پر محفوظ کر لیا گیا تاہم اکاونٹ کچھ دیر بعد بحال کردیا گیا۔
The Twitter handle of PM @narendramodi was very briefly compromised. The matter was escalated to Twitter and the account has been immediately secured.
In the brief period that the account was compromised, any Tweet shared must be ignored.
— PMO India (@PMOIndia) December 11, 2021
ٹویٹ میں وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئٹر صارفین سے درخواست کی ہے کہ اس دوران کیے جانے والے کسی بھی ٹویٹ کو نظرانداز کر دیا جائے تاہم اس دوران اس اکاونٹ سے کوئی ٹویٹ نہیں کیا گیا نہ ہی اب تک کسی اور متاثر اکاؤنٹ کی کوئی تفصیلات ملی ہیں۔
یاد رہے کہ ستمبر2020میں بھی وزیراعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹوئٹر ہینڈل ہیک ہوا تھا اس وقت کچھ ٹویٹس جاری کیے گئے تھے جس میں فالوورز سے کرپٹو کرنسی کے ذریعے امدادی فنڈ میں پیسے عطیہ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
ہیکرز نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ وزیر اعظم کے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے قائم کیے گئے خصوصی فنڈ میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے ’چندے‘ جمع کروائیں۔