نارووال ڈاکٹر خالد چیف ایگزیکٹو آفیسر ھیلتھ کی ھدایت پر ڈاکٹر طارق ڈی ایچ او کی زیرنگرانی تحصیل ظفروال میں رورل ھیلتھ سنٹر میں ایک ٹائیفائیڈ آگاھی سیمینار کا اھتمام کیا گیا۔ جس میں تحصیل ظفروال کے ڈاکٹرز کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر آصف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسر اور ڈاکٹر طارق ڈی ایچ او نے بتایا کہ ٹائیفائید مہم 14 جون سے شروع ھوکر 26 جون کو اختتام پذیر ھوگی جس میں یونین کونسل ظفروال کے 9 ماہ تا 15 سال تک کے تنام بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

شہری آبادی کے لئے رورل ھیلتھ سنٹر، سکولز،مدارس اور یونین کونسل کی سطح پر کٹ سٹیشن لگائے جائیں گے۔یاد رھے پولیو کی طرح یہ مہم گھر گھر نہی ھوگی تمام بچوں کو مخصوص کٹ سٹیشن پر ٹائیفائید سے بچاو کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مقررین نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ ٹائیفائیڈ ویکسین مفید ھے اور اس کی۔ایک خوراک بچے کو ٹائیفائیڈ سے محفوظ بناتی ھے۔ عوام سے التماس ھے کہ اپنے بچوں کی صحت کا خیال رکھیں اور ان کو لازمی ویکسینیٹ کروائیں۔

محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال

Shares: