نسیم وکی کس قسم کے کردار کرنا چاہتے ہیں ؟‌

میں بڑا خوش قسمت ہوں کہ خدا کی ذات نے مجھے مزاح جیسی صلاحیت سے نوازا ہے
nasim vicky

سینئر کامیڈین اداکار نسیم وکی نے کہا ہے کہ مجھے بہت خواہش ہے کہ مجھے سنجیدہ قسم کے کردار دئیے جائیں لیکن ایسا نہیں ہوسکا، مجھے ایسے کردار دیے جاتے ہیں جن میں مزاح کا پہلو ہوتا ہے . انہوں نے کہا کہ مزاح سیکھنے سے نہیں آتا بلکہ یہ تو انسان کے اندر ہی ہوتا ہے. میں بڑا خوش قسمت ہوں کہ خدا کی ذات نے مجھے مزاح جیسی صلاحیت سے نوازا ہے جس سے میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ ”اداکاری سیکھی جا سکتی ہے مزاح نہیں”،انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر مجھے کچھ سنجیدہ کردار آفر ہوئے تھے، ڈرامہ سیریل ” راہیں “ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں‌، میں نے چوہدری کے بیٹے کا کردار کیا تھا جسے بہت پسند کیا تھا ۔نسیم وکی نے کہا کہ کامیڈی کرنا اتنا آسان نہیں ہے جتنا سمجھا جاتا ہے ، انسان کسی کو رلا تو سکتا ہے لیکن ہنسانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے، میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ صاف ستھری کامیڈی کروں اور سامنے بیٹھے لوگوں کے سامنے ایسے جملے کہوں کہ جس سے وہ بے ساختہ ہنس پڑیں . یاد رہے کہ نسیم وکی انڈین پنجابی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں.

خلیل الرحمان برس پڑے کن دو نئے ایکٹرز پر؟‌

افتخار ٹھاکر نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

مذاق رات کی ساری ٹیم سماء ٹی وی چلی گئی

Comments are closed.