بالی ووڈ کے سینئیر اداکار نصیرالدین شاہ کو طبیعت کی خرابی پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار گزشتہ دو دن سے طبی نگرانی کیلئے اسپتال میں ہیں، اداکار میں نمونیا کی تشخیص ہوئی، علاج کے دوران ان کے پھیپھڑوں میں غیر ضروری چیز بھی دیکھی گئی جس کے باعث انہیں فوراً ہی اسپتال میں داخل کیا گیا۔
دوسری جانب نصیرالدین شاہ کے مینجر کے مطابق اداکار میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے باعث وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اسپتال میں ان کی اہلیہ اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ اور بچے ان کے ہمراہ موجود ہیں-
ادھر سینئیر اداکار دلیپ کمار کو بھی طبعیت خرابی کے باعث ایک مرتبہ پھر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کی وارڈ (آئی سی یو ) میں رکھا گیا ہے-
ایک بار پھر دلیپ کمار طبیعت کی خرابی پر اسپتال منتقل