میرے ہی دوست نے مجھے چاقو مار کر زخمی کر دیا نصیر الدین شاہ

جسپال میرے گھر میری عیادت کرنے کےلئے بھی آئے
0
114
naseer u din shah

بالی وڈ کے نامور اداکار نصیر الدین نے اپنی سوانح حیات میں ایک واقعہ درج کیا ہے اس میں‌انہوں نے لکھا ہے کہ میں 1977 میں فلم بھومیکا کی شوٹنگ کررہا تھا اس دوران ایک دن میں‌اپنے دوست اوم پوری کے ساتھ ہوٹل میں بیٹھا ہوا تھا ، کہ وہاں اداکار جسپال بھی پہنچ گئے ، اُن دنوں ہم دونوں کے درمیان تلخیاں چل رہی تھیں ، جیسے وہ وہ ہوٹل میں داخل ہوئے تو میں نے ان کو نظر انداز کر دیا کیونکہ میں ان سے بات نہیں‌کرنا چاہتا تھا ، لیکن ایکدم میں‌نے دیکھا کہ وہ میرے پیچھے کھڑے ہیں اور ان کے ہاتھ میں‌ایک نوکیلا چاقو ہے.

اور اس چاقو سے خون بہہ رہا ہے، میری کمر دیکھ کر اوم پوری نے چلانا شروع کر دیا ، میں‌نے پیچھے مڑ کر دیکھا تو پتہ چلا کہ اس نے تو میری کمر میں‌چاقو مار دیا ہے. مجھے اس کے بعد تکلیف ہونا شروع ہو گئی ، اوم پوری نے مجھے کہا کہ فورا ہسپتال پہنچو ، میرے ساتھ چلو ، ہوٹل کے مالک نے کہا کہ جب تک پولیس نہیں آجاتی آپ نہیں جا سکتے ، پولیس آئی مجھ سے چند سوالات کئے اور اس کے بعد مجھے ہسپتال بھیجا گیا. انہوں نے کہا کہ” اس کے بعد جسپال میرے گھر میری عیادت کرنے کےلئے بھی آئے.”

آئی پی پی اے ایوارڈز کے لئے سٹارز کو منع کر دینا چاہیے تھا مشی 

پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ماں بہن کی گالیاں سننے کو ملیں فہد مصطفی

جندو کے دوران اپینڈنکس کا آپریشن ہوا تین دن بعد کام پر آ گئی 

Leave a reply