مجھے بہت خوشی ہے میں اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ NASFF کا حصہ بننے جا رہی ہوں ماہرہ خان

0
41

پاکستان شوبز انڈسٹری کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول (این اے ایس ایف ایف) پلیٹ فارم روایتی طریقوں سے ہٹ کر صلاحیتوں کو ڈھونڈنے اور منوانے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے ساتھی فنکاروں کے ہمراہ ایک گروپ فوٹو شیئر کیا گروپ فوٹو شئیر رکتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ بہت سے نوجوان فنکار ہیں جو ہدایت کاری، اداکاری اور کچھ لکھنے کے حوالے سے انقلاب برپا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ اس اقدام کا حصہ بننے جارہی ہوں۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایمیچر شارٹ فلم فیسٹیول (این اے ایس ایف ایف) جدید فلم سازوں کی خواہش رکھنے والے ، پاکستان کے نوجوانوں کو تحریک دینے کے لئے ایک بہت بڑا قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مذکورہ پلیٹ فارم ان جیسے مواقع کے ساتھ ، روایتی طریقوں سے ہٹ کر صلاحیتوں کو ڈھونڈنے اور منوانے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔

یاد رہے کہ این اے ایس ایف ایف ایک یاد دہانی ہے کہ ہر نوجوان پاکستانی فلمساز تجربات اور نقطہ نظر کا ایک انوکھا سیٹ رکھنے والا ایک انوکھا ادارہ ہے اور مجموعی طور پر دنیا میں کسی کے پاس نہیں ہے این اے ایس ایف ایف نے نوجوان فلم سازوں اور دستاویزی فلموں کے پروڈیوسروں اور ہدایت کاروں کو ایسے کام کرنے کی دعوت دی ہے۔

Leave a reply