بھارتی شہر بنگلور میں شراب کے نشے میں دھت شخص نے کار فٹ پاتھ پر چڑھا دی اور کئی لوگوں کو کچل دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کار ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا کہ اس نے کار فٹ پاتھ پر چڑھا کر کئی لوگوں کو کچل دیا۔ حادثہ بنگلور کے ایچ ایس آر لے آﺅٹ میں پیش آیا۔
سرکاری عہدیداران کے مطابق ڈرائیور راجندر کار کا کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ سے حادثہ رونما ہو گیا۔ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ابھی بھی 2افراد کا علاج معالجہ ہو رہا ہے ہے
یاد رہے کہ یہ ایک ہفتہ کے اندر بنگلور میں نشے میں کار ڈرائیونگ کا دوسرا واقعہ ہے۔گذشتہ ہفتہ ایک اداکار نشہ کی حالت میں کار چلا رہا تھا کہ اس نے موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ جس کے بعد موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد نے اس کو نشے کی حالت میں کار سے گھسیٹ کر باہر نکالا اور مار پیٹ کی تھی ۔