ناشپاتی قدرت کا انمول پھل جسمیں چھپے خطرناک یماریوں کے علاج
ناشپاتی کا شمار ان پھلوں میں ہوتا ہے جن کے اندر بے شمار غذائیت چھپی ہوئی ہے اور غذائیت سے بھر پور ہیں یہ ایک ایساپھل ہے جس کے اندر قدرت نے خطرناک بیماریوں کا علاج چھپا رکھا ہے ناشپاتی کا استعمال بہت سی بیماریوں سے بچاتا ہے اور صحت مند زندگی فراہم کرتا ہے
ناشپاتی کے پھل کے ساتھ ساتھ اسکا درخت پھول اور پتے بھی دوا کے طور پر کام آتے ہیں اسکے پھول دل کے لئے بہت مفید ہیں اورزخم کو خشک کرنے میں مدد دیتے ہیں
اسکا گوند بھی بہت مفید ہے ناشپاتی خود تو دیر سے ہضم ہوتی ہے جبکہ دوسری چیزوں کوجلد ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے
ناشپاتی کھانے سے مسوڑھوں سے خون آنا اور دانتوں کو ٹھنڈا گرم لگنابند ہو جاتا ہے ناشپاتی قبض کشا ہے دوپہر کے کھانے کےبعد ایک یا دو ناشپاتیاں چھلکے سمیت کھانے سے قبض دور ہوتی ہے آنتیں صاف ہوتی ہیں اور کھانا جلدی ہضم ہو جاتا ہے جس وجہ سے بھوک لگنا شروع ہو جاتی ہے اور معدہ ٹھیک کام کرتا ہے ناشپاتی کے استعمال سےجگر کی کمزوری دورہوتی ہے اورہاضمہ درست ہوتاہے
ناشپاتی کولیسٹرول لیول کم کرتی ہے بلڈپریشر اور دل کےمریضوں کے لئے انتہائی مفید ہے ناشپاتی کا مربہ بھی دل کی گبھراہٹ دور کرتا ہے اور دل کے مریضوں کے لئے مفید ہے
قدرت نے ناشپاتی کے اندر ایسے اجزا چھپا رکھے ہیں جو سرطان جیسے جان لیوا مرض کے بچاوُ میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں طبی ماہرین کے مطابق ناشپاتی کا روزانہ استعمال خواتین کو چھاتی کے کینسر سے بچاتا ہے
ناشپاتی کا استعمال جلد پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات روکتا ہے جلد کو ترتازہ رکھنے کے ساتھ بالوں کو خوبصورت رکھتا ہے بالوں کو محفوظ رکھتا اور گرنے سے بچاتا ہے