ایمی ورک بھی پاکستان میں‌فلم شوٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ناصر چینیوٹی

دونوں ملکوں کے فنکاروں کا ایک دوسرے کے ملک میں آنا خوشی کی بات ہے
0
48
nasir chinyoti

سٹیج کے معروف اداکار ناصر چینیوٹی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ سوچ سمجھ کر کسی بھی پراجیکٹ کا انتخاب کیا ہے۔ میری فلم موجاں ای موجاں میں میرا کردار پہلے جو میں نے تمام کردار کئے ہیں ان سے ہٹ کر ہے۔ مجھے بہت امید ہے کہ شائقین پسند کریں گے۔ ناصر چینیوٹی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے فنکاروں کا ایک دوسرے کے ملک میں آنا خوشی کی بات ہے۔ گپی گریوال جو کہ جنے لاہور نئیں ویکھیا جمیا نئیں لاہور میں شوٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس حوالے سے سارا پیپر ورک میں یہاں کررہا ہوں۔

اس کے علاوہ اور بھی پراجیکٹس ہیں جن کے لئے بھارتی پنجابی فنکار پاکستان آئیں گے ، ایمی ورک نے بھی ایک سکرپٹ تیار کررکھا ہے اس میں نہ صرف ہو پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ کریں گے بلکہ یہاں آکر شوٹنگ بھی کریں گے۔ باقی حکومتی معاملات پر آکر بات ٹھہرتی ہے، جب ہماری حکومتیں فنکاروں کو ویزہ جاری کریں گی تبہی زور و شور سے کام شروع ہوجائیگا۔ ناصر چینیوٹی نے کہا کہ جس طرح پاکستانی انڈین فنکاروں کوعزت دیتے ہیں اسی طرح سے بھارتی عوام بھی پاکستانی فنکاروں سے بہت محبت کرتی ہے۔

کرتار پور میں گپی گریوال اور پاکستانی فنکاروں کا اکٹھ

پاکستانی کرکٹرز مجھے "میسج” کرتے ہیں،اداکارہ نوال سعید کا انکشاف

اللہ کی رحمت کو اپنی چالاکی مت سمجھیں قیصر پیا

Leave a reply