صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی نگرانی میں اینٹی واٹر تھیفٹ ٹیم کی رات گئے کاروائیاں
اینٹی واٹر تھیفٹ سیل کے انچارج راشد صدیقی اور واٹر بورڈ کے میٹر ڈویژن کے سپریڈنٹ انجینئر تابش رضا کے چھاپے.تفصیلات کے مطابقڈیفنس ویو میں اقرا یونیورسٹی کے قریب گھر میں قائم پانی کا غیر قانونی ہائیڈرنٹ پکڑا گیا۔ ملزمان کی جانب واٹر بورڈ کی 33 انچ کی سپلائی لائن سے غیر قانونی کنکشن لینے کا انکشاف، واٹر بورڈ کا چوری شدہ پانی گھر کے زیر زمین ٹینک میں جمع کیا جاتا تھا۔ زیر زمین ٹینک سے واٹر ٹینکر بھر کر علاقے میں سپلائی دی جا رہی تھی،ایک واٹرٹینکر، ہائیڈرنٹ کی رسید بک اور پمپ ضبط کرلیے گئے، ڈرائیور محمد خان گرفتار ہو گیا۔ملزم کے خلاف بلوچ کالونی تھانے میں ایف آئی آر نمبر 179/21 درج کر لی گئی۔اس کے علاوہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں لانڈھی سے سنگر چورنگی تک پانی کی زیر زمین سپلائی لائن بھی کاٹ دی گئی.زیر زمین پانی سپلائی کرنے کی آڑ میں واٹر بورڈ کا پانی چوری کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی .واٹر بورڈ کا پانی چوری کرکے کورنگی انڈسٹریل ایریا کی فیکٹریوں کو مہنگے داموں فروخت کیا جانا تھا .ایک ہزار میٹر تک لائن بچھائی جا چکی تھی، خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔