عوامی مسائل انکی دہلیز پرحل کریں گے ۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا عزم

0
26

کراچی :وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کی مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنے کہ لئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے احکامات پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے تمام وزیروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پورے صوبے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں

باغی ٹی وی کےمطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج سچل گوٹھ یوسی 30 ضلع ایسٹ سچل گوٹھ میں بے نظیر بھٹو شہید پبلک لائبریری میں کھلی کچہری کہ انعقاد کہ موقع پر کیا ۔کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوامی شکائیت کو سن کر ان کی دہلیز پر ہی حل کرنا ہے ۔

کھلی کچہری میں وزیر اعلی سندھ کہ کوآرڈینیٹر شہزاد میمن، ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد علی صدیقی , چیئرمین ڈی ایم سی ایسٹ معید انور, ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کھیمپیو , ایم سی کے ایم سی و ڈی جی کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمان ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان سمیت صلعی انتظامیہ،بلدیاتی اداروں کے افسران پولیس افسران کے الیکٹرک سوئ گیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے جب کہ مسائل کے حل کے لئے آنے والے درخواست گزاروں کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی

ان کھلی کچہریوں میں عوام کا ٹھاٹے مارتا سمندر اپنے علاقے میں ہردلعزیز وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ صاحب کو اپنے درمیان پاکر علاقے کے مسائل کے انبار لگا دئے. وزیر بلدیات جیسے ہی پنڈال میں تشریف لائے تمام شرکاء نے اپنی نشست سے کھڑے ہوکر تالیاں بجاکر ان کا ویلکم کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ۔

ذرائع کے مطابق پورا پنڈال جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا ۔علی نواز ڈاہری نے قرآن پاک کی تلاوت سے کھلی کچہری کا آغاز کیا لوگوں نے کھل کر سچل گوٹھ سمیت صلع شرقی کے مختلف مقامات کے مسائل کو بیان کیا.اس موقع پر لوگوں نے Kالیکٹرک ، وا ٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، صحت وصفائ ،تعلیم ،اسپورٹس ،علاقے کی لیز ،منشیات فروشی ، پولیس کے رویہ ، گیس کی عدم فراہمی سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے اپنی شکائیت کا اظہار کیا وزیر بلدیات نےکہا کے کھلی کچہری لگانے کا مقصد علاقے کے مسائل کا حل کرنا ہے ۔

انھوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے حوالے سے شکائیت کا جواب دیتے ہوئے کہا کے میں آپ لوگوں کو یعقین دلاتا ہوں کہ واٹر اینڈ سیوریج بورٰڈ کا مسلہء فوری حل کیا جائے گا انھوں نے اسی وقت متعلقہ ڈپارٹمنٹ کہ افسران کو فوری شکائیت کے ازالہ کا حکم صادر کیا صوبائ وزیر نے کہا کہ ہم یہاں مسائل سننے کے ساتھ ساتھ اسکی فوری حل کے لئے آیا ہوں ۔اور انشاء اللہ تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے گا ۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور اور نظریہ ہر جگہ بالا تفریق کام کرنا ہے ہماری سیاست بے لوث اور بلا تفریق ہے یہ کبھی نہیں سوچا کہ یہاں سے وو ٹ نہیں ملا تو وہاں کام نہ کیا جائے بالکہ تمام علاقوں میں بلا تفریق کام کرنا ہے ۔تمام مسائل جو حل طلب ہیں وہ لازمی حل ہونگے ۔یہ ضروری ہے کہ کچھ مسائل فوری حل ہو نگے اور کچھ کے لئے تھوڑا ٹائم لگے گا ۔ہم یہاں پر فوٹو سیشن کے لئے نہیں آئے تمام مسائل کا خاطر خواہ حل ضرور نکلے گا

Leave a reply