منڈی بہاؤالدین: ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں،ناصر اقبال بوسال

منڈی بہاؤالدین باغی ٹی وی (محمد افنان طالب نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف کی خصوصی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی و کنونیئر کمیٹی ناصر اقبال بوسال اور ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا پہلا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود رانجھا، ڈی پی او رضا صفدر کاظمی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد سمیت تمام ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع منڈی بہاوالدین میں جاری ترقیاتی سکیموں، سپیشل سی ایم انیشیٹوز، لاء اینڈ آرڈد،صفائی ستھرائی ، محکمہ ہیلتھ اور ایجوکیشن میں بہترین سروس ڈیلیوری کی فراہمی اور تجاوزات کے خاتمے پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

ممبر قومی اسمبلی و کنونیئر ناصر اقبال بوسال کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلعی سطح پر اعلی سطحی کوآڈینیشن کمیٹی منڈی بہاوالدین کے عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے اور اعلیٰ ومعیاری تعلیم فراہم کرنے، خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و بحالی، صفائ ستھرائی ، سیورج ،صاف پانی کی فراہمی سمیت ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں عوامی نمائندے اور متعلقہ ادارے آن بورڈ ہیں۔

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ اس اعلیٰ سطحی کمیٹی میں تمام صوبائی، وفاقی اور لوکل باڈیز کے محکموں سمیت عوامی نمائندوں کی بھرپور نمائندگی موجود ہے، اس فورم کا مقصد ضلع میں عوام کی بہتری، فلاح و بہبود اور ضلع کی ترقی کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لانا ہے اور پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایائے تکمیل تک پہنچانا اور نئے منصوبوں کے آغاز کے لیے عوامی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھانا ہے۔

اجلاس میں عوامی نمائندوں کی جانب سے نشاندہی کئے گئے مسائل جن میں خستہ حال روڈز، سیوریج سکمیوں، تجاوزات سمیت دیگر امور بارے متعلقہ محکموں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔

Leave a reply