لیفٹیننٹ ناصر خالد وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے لڑتے جام شہادت نوش کر گئے
باغی ٹی وی : لیفٹیننٹ ناصر خالد وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے لڑتے شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے جوان ہمارا کل محفوظ بنانے کے لیے اپنا آج قربان کر دیتے ہیں،اب تک کئی جوان ملک میں امن و امان قائم کرنے کے لیے اس راہ پر قربان ہو چکے ہیں اور شہادت کا رتبہ حاصل کر چکے ہیں۔اور اب پاک فوج کے ایک اور جوان دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے۔
لیفٹیننٹ ناصر خالد وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے لڑتے شہید ہو گئے۔پاک فوج کے جوان لیفٹیننٹ ناصر خالد شمالی وزیرستان میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہوئے۔بتایا گیا ہے کہ وہ آسٹریلیائی دفاعی فورس اکیڈمی کے گریجویٹ تھے۔لیفٹیننٹ ناصر خالد کے والد محترم بھی شہادت کے رتبے پر فائض ہیں۔