رہائشی کالونیوں کے نام پرفراڈ اور دھوکہ دہی،وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اور ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس ہوا

اجلاس میں وزیرِ اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، معاونین خصوصی ملک امین اسلم، لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، سید ذوالفقار عباس بخاری، ڈاکٹر شہباز گل، چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹنٹ جنرل (ر) انور علی حیدر، گورنر سٹیٹ بنک ، چئیرمین ایف بی آر، متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان اور سینئر افسران شریک جبکہ تمام چیف سیکرٹری صاحبان اور آباد کے نمائندگان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

صوبہ سندھ میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے بارے میں اجلاس کو بتایا گیا کہ 19 تعمیراتی منصوبوں کی منظوری دی جا چکی ہے جس کے نتیجے میں 38لاکھ مربع فٹ رقبے پر تعمیرات ہوں گی۔ ان تعمیرات کی لاگت 13.8ارب روپے ہے اور اس کے نتیجے میں تیس ارب کی معاشی سرگرمی پیدا ہوں گی۔

اجلاس میں موجود آباد کے نمائندگان عارف حبیب، عقیل کریم ڈھیڈی و دیگر نے مختلف نجی تعمیراتی کمپنیوں کی جانب سے تعمیراتی منصوبوں، جن میں کم آمدنی والے گھروں کی تعمیر بھی شامل ہے، کے بارے میں وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔ نمائندگان نے وزیرِ اعظم کی ذاتی دلچسپی اور حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام اور وزیرِ اعظم کی جانب سے ہفتہ وار اجلاسوں میں پیش رفت کے جائزے کے نتیجے میں تعمیراتی منصوبوں سے متعلقہ مراحل نہایت خوش اسلوبی سے طے پا رہے ہیں ۔

وزیرِ اعظم کو ملک کے تین بڑے شہروں ( کراچی، لاہور اور اسلام آباد) میں رجسٹر مال گزاری (کیڈاسٹری) خصوصاً سرکاری اراضی کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے اور ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے میں اب تک کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی،چئیرمین ایف بی آر نے ایف بی آر میں تعمیرات کے حوالے سے ریجسٹرڈ منصوبوں اور آئی آر ایس پورٹل کے ذریعے تعمیراتی شعبے سے متعلقہ افراد کی سہولت کاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔

صوبائی چیف سیکرٹری صاحبان بشمول چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے صوبوں میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں ، منظور شدہ منصوبوں، زیر غور منصوبوں اور نظام کوآن لائن بنانے اور اس میں انسانی مداخلت کم سے کم کرنے کے حوالے سے اقدامات پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم نے تمام چیف سیکرٹری صاحبان اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایت کی کہ منظور شدہ رہائشی منصوبوں کی معلومات کی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹس پر موجودگی اور اس معلومات کی روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیشن کو یقینی بنایا جائے تاکہ جہاں رہائشی منصوبوں میں دلچسپی لینے والے بیرون ملک پاکستانیوں کو مکمل طور پر باخبر رکھا جائے وہاں رہائشی کالونیوں کے نام پر ہونے والے فراڈ اور دھوکہ دہی کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ غیر منظور شدہ منصوبوں کے بارے میں معلومات کی بھی باقاعدگی سے تشہیر کی جائے تاکہ عوام کو باخبر رکھا جا سکے۔

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

علیم خان اتنے بااثرکہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

کوئی ایم پی اے ہے یا وزیر؟ قانون سے بالاتر نہیں،علیم خان اراضی قبضہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ بڑے شہروں کے ماسٹر پلان کو ازسر نو مرتب کرنے کے عمل کو تیز کیا جائے اور اس حوالے سے پیش رفت پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے چیف سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ تعمیراتی شعبے کی سہولت کاری کے حوالے سے ڈیجیٹل پورٹل کے قیام کو رواں ماہ کے وسط تک مکمل کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کا فروغ معیشت کے استحکام اور معاشی عمل کے فروغ میں کلیدی کردار کا حامل ہے لہذا حکومت اس شعبے کے فروغ کے حوالے سے پرعزم ہے۔

تعمیراتی پراجیکٹس کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،وزیراعظم کے معاون خصوصی کو طلب کر لیا

Leave a reply