کوئی ایم پی اے ہے یا وزیر؟ قانون سے بالاتر نہیں،علیم خان اراضی قبضہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

0
64

کوئی ایم پی اے ہے یا وزیر؟ قانون سے بالاتر نہیں،علیم خان کیخلاف اراضی پر قبضہ کیس کی سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور حکومت پنجاب کے صوبائی وزیرعبدالعلیم خان کی جانب سے مبینہ طور پر تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں پولیس کی مبینہ ساز باز سے احتشام نامی خاتون کی 32 کنال اراضی کی بائونڈری وال اور گیٹ توڑ کر کمرہ مسمار کرکے وہا ں اگے ہوئے قیمتی درخت اکھاڑ کر غیرقانونی قبضہ کرنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران پولیس کوآئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ جمع کروانے کا حکم جاری کیاہے

جبکہ صوبائی وزیرعبدالعلیم خان ہی کی جانب سے ملوٹ کے ایک اور شہری شبیر خان عباسی اور انکے خاندان کی 111کنال اراضی پر مبینہ طور پر غیر قانونی قبضہ کرنے سے متعلق مقدمہ میں آئندہ سماعت پر سی ڈی اے سے رپورٹ طلب کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی ہے،

جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بنچ نے منگل کے روز کیس کی سماعت کی تو ڈی ایس پی لیگل اظہر شاہ اور ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ میاں عمران پیش ہوئے، خاتون درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت پنجاب کے وزیر عبدالعلیم خان نے پولیس سی ڈی اے اور محکمہ مال کی بعض کالی بھیڑوں کے ساتھ ساز باز کرکے اپنے آلہ کاروں کے ذریعے میری موکلہ کی 32 کنال اراضی کی بائونڈری وال اور گیٹ توڑ کر رعمیر شدہ کمرہ مسمار کرکے وہا ں اگے ہوئے درخت کاٹ کر اس اراض پرغیرقانونی قبضہ پر پارک ویو نامی ہاسنگ سوسائٹی بنارہا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ سمیت پولیس کے اعلی افسران کے دفاتر کے دھکے کھا کھا کر تھک چکی ہیں،لیکن پولیس نے ایف آئی آر تک درج نہیں کی ہے،

آئی بی افسران کا ہاؤسنگ سکیم کے نام پر بڑا دھوکہ، رقم لیکر ترقیاتی کام کروانے کی بجائے مزید زمین خرید لی

ہاؤسنگ سوسائٹیز میں لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے، سپریم کورٹ نے دی حکومت کو مہلت

فلمسٹار لکی علی کا فراڈ ہاوسنگ سوسائٹیوں سے عوام کو چونا لگانے کا اعتراف،نیب نے کی ریکارڈ ریکوری

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے اسلام آباد میں پراپرٹی کا کام شروع کئے جانے کا انکشاف

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

دوران سماعت عدالت کے استفسار پر ایس ایچ او بنی گالہ میاں عمران نے بیان کیا کیا کہ درخواست گزار کی اراضی کی رپورٹ کی فائل نہیں مل رہی ہے،جس پر جسٹس عامر فاروق نے اس کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ فائل کیسے گم ہوسکتی ہے؟کیا تم چاہتے ہو کہ ہم آئی جی اسلام آباد کو عدالت میں طلب کرلیں ؟ویسے بھی ایک اور مقدمہ میں آئی جی اور دوسرے افسروں پر 20، 20 لاکھ کے جرمانے اور انہیں نوکریوں سے فارغ کرنے کے آرڈر زبھی جاری ہوچکے ہیں،کیا یہ ضروری ہے کہ کوئی شہری پولیس کو پیسے دے،تو پھر ہی وہ ایف آئی آر درج کرے گی؟

جس پر ایس ایچ او نے کہا کہ اسے مہلت دی جائے وہ اگلی پیشی پر رپورٹ لے کر آئے گا۔جس پر فاضل جج نے درخواست گزار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ پھر میں ان کو کہوں کہ یہ بھی آپ کو کچھ دیں؟ کیا عدالت اب یہ کام بھی کرے گی؟ مجھے علم ہے کہ ایف آئی آر کیوں درج نہیں ہو رہی ہے؟کوئی ایم پی اے ہے یا وزیر؟ قانون سے بالاتر نہیں ہے،آئندہ سماعت تک ہر صورت رپورٹ لے کر آئیں،

ملک میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

علیم خان کی سوسائٹی کیخلاف عدالت میں روزدرخواستیں آرہی ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے ریمارکس

عدالت نے صوبائی وزیرعبدالعلیم خان کی جانب سے مبینہ طور پر ملوٹ کے ایک شہری شبیر خان عباسی اور انکے خاندان کی 111کنال اراضی پرغیر قانونی قبضہ کرنے سے متعلق مقدمہ میں آئندہ سماعت پر سی ڈی اے سے اراضی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی۔

علیم خان اتنے بااثرکہ ریاست نے اپنی زمین استعمال کیلئے دے دی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس

Leave a reply