مولانا ناصر مدنی نے اپنے اوپر تشدد کرنیوالوں سے صلح کر لی
مولانا ناصر مدنی نے اپنے اوپر تشدد کرنیوالوں سے صلح کر لی
باغی ٹی وی :عالم دین علامہ ناصر مدنی نے اپنے اوپر تشدد کرنیوالوں کو معاف کر دیا۔ ناصر مدنی نے اپنی رہائشگاہ پر مرکزی ملزم رضوان گجر کو معافی مانگنے پر معاف کردیا۔
عالم دین اور مبلح ،مشہور ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر مزاحیہ گفتگو کی وجہ سے شہرت پانے والے علامہ ناصر مدنی کو چند ہفتے قبل کچھ افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ بعد ازاں کاروباری شخصیت عصمت اللہ نیازی کی وساطت سے دونوں پارٹیوں میں صلح کی بات چیت شروع ہوگئی۔ ملزم رضوان گجر نے اپنے والد الیاس گجر کے ہمراہ علامہ ناصر مدنی سے انکی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس میں اپنے کئے ہوئے پر معذرت کی۔
علامہ ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کی خاطر معاف کرتے ہیں۔ ہمارے درمیان اب کوئی رنجش نہیں رہے گی۔علامہ ناصر مدنی کا مزید کہنا تھا کہ پیر حق خطیب سرکار نے گزشتہ شب ان سے ملاقات کی۔ جس کے بعد صلح اور معافی تلافی اپنے انجام کو پہنچی.
واضحرہے کہ اس سے پہلےعالم دین مولانا ناصر مدنی نے تھانہ مزنگ میں تشدد کرنے والوں کے خلاف رپورٹ جاری کرائی تھی . انہوں نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نامعلوم افراد انہیں مزنگ سے اغواء کر کے کھاریاں لے گئے اور ان سے بھتہ مانگا اور برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا۔
علامہ ناصر مدنی پر تشدد اور اغواء کرنے والے 4 ملزمان گرفتار
مولانا ناصر مدنی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مزید بتایا کہ انہیں پہلے بھی دھمکیاں مل رہی تھیں۔
عالم دین مولانا ناصر مدنی نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نےہوم سیکرٹری کو بھی درخواست دی تھی لیکن تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔اس ضمن میں پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست مل چکی ہے، طبی ملاحظے کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اب تازہ ترین صورت حال کے مطابق پولیس نے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار کرلیے ہیں.