اسلام آباد:پاکستان ایئرپورٹ ایوی ایشن نے اپنی پروازوں میں نسوار کے استمعال پر پابندی لگا کرنسوار استعمال کرنے والوں پر بجلی گراد ی .پی آئی نے اپنے تازہ ترین حکم نامے میں کہا ہے کہ اب کسی بھی نسوار خور کو پی آئی اے کی پروازوں میں نسوار لے جنے کی اجازت نہیں ہوگی .ایساکرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

یاد رہے کہ اس سے قبل نسوار کے مرکز کے طور پر جانے والے صوبے خیبر پختونخواہ کی اسمبلی میں چند دن قبل (ن) لیگی رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کیطرف سے نسوار پر ٹیکس سے متعلق آواز اٹھائے جانے پر ایوان میں قہقے بلند ہوئے تو اجلاس کی صدارت کرنیوالے ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے فوری طور پر نسوار کو منشیات کی فہرست میں ڈال کر کارروائی سے لفظ نسوار کو حذف کرنیکی رولنگ دیدی تھی

Shares: