مزید دیکھیں

مقبول

نیشنل بینک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا،دہشت گردی فنڈنگ ،امریکہ میں کیس جیت گیا

نیشنل بینک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا،دہشت گردی فنڈنگ ،امریکہ میں کیس جیت گیا
پاکستان نے امریکی عدالت میں نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے مالی مدد کی فراہمی کے الزامات پر دائر مقدمہ جیت لیا ہے

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس اور سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ مدعی ہیرولڈ براؤن سینیئر کیس واپس لے لیا جس سے بینک کے خلاف تمام الزامات ختم ہوگئے ذرائع اٹارنی جنرل آفس کے مطابق پاکستان نے مقدمہ فیڈرل کورٹ نیویارک میں جیتا ہے چند سال قبل افغانستان میں امریکی فوجی بیس پر حملے میں 9 سے زیادہ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھےاس سلسلے میں نیویارک کی عدالت میں نیشنل بینک آف پاکستان پر دہشت گردی کے لیے مالی مدد کی فراہمی کے الزامات میں مقدمہ دائرکیا گیا تھا

مقدمہ ہارنے کی صورت میں پاکستان کو اربوں ڈالرزکا جرمانہ ادا کرنا پڑتا اور نیشنل بینک دیوالیہ بھی ہو جاتا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقدمہ ہارنے کی صورت میں پاکستان کو فیٹف کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ذرائع اٹارنی جنرل آفس نے بتایا ہے کہ نیشنل بینک کا یہ مقدمہ اٹارنی جنرل آفس کے انٹرنیشنل ڈس پیوٹس یونٹ نے لڑا مقدمے میں قانونی ٹیم کی قیادت احمد عرفان نے کی، اسی قانونی ٹیم نے کارکے، ریکوڈک اور پی آئی اے کے اثاثے منجمند کرنے کے مقدمات بھی لڑے، قانونی ٹیم کو نیشنل بینک آف پاکستان کے صدرکی معاونت بھی حاصل رہی

قبل ازیں رواں برس امریکی فیڈرل ریزرو بورڈ نے نیشنل بینک پر 2 کروڑ 4 لاکھ ڈالر جرمانے کا اعلان کیا تھا اس کے علاوہ نیویارک کے محکمہ برائے مالیاتی خدمات بھی بھی بار بار عدم تعمیل پر بینک کو ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کا جرمانہ کیا تھا جس سے جرمانے کی مجموعی رقم ساڑھے 5 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی تھی

اپنے مقدمے میں مدعی نے الزام عائد کیا تھا کہ نیشنل بینک آف پاکستان متعدد بدنام زمانہ دہشت گرد گروہوں اور القاعدہ سمیت دہشت گردی کے لیے چندہ جمع کرنے والوں کو مالی اعانت اور بینکنگ خدمات مہیا کررہا ہے قبل ازیں جج نے درخواست مسترد کردی تھی اور فریقین کو 2 اپریل 2021 کو ابتدائی کیس منیجنٹ کانفرنس میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی

تمباکو اور میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ آنیوالے بجٹ میں کیا جائے، ثناء اللہ گھمن

تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کی جائے، ملک ابرار حسین

سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan