انصاف کا رونا رونے والو ! قوم انصاف مانگتی ہے، مقتول بیٹے کے مظلوم ماں باپ بھی دم توڑ گئے

0
34

لاہور:انصاف کا رونا رونے والو! قوم انصاف مانگتی ہے، مقتول بیٹے کے مظلوم ماں باپ بھی دم توڑ گئے،اطلاعات کےمطابق بیٹے کے قاتل کوبیگناہ قرار دینے کا غم،ماں باپ زندگی کی بازی ہارگئے۔مقتول محمد خان کے والدین تفتیشی الطاف جوتہ کے کردار پر گفتگو کررہے تھے،والد صدمے سے دم توڑگیا۔جیون ساتھی کو موت کی آغوش میں دیکھ کر بیوی بھی چل بسی۔

یکے بعد دیگرے اموات پر ہر آنکھ اشکبار،سب انسپکٹرالطاف جوتہ آدم خور ہے جو یکے بعد دیگرے تین بے گناہ افراد کو نگل گیا۔تھانہ بہادر شاہ کے علاقہ 59/GD کے رہائشی میاں بیوی یکے بعد دیگرے دم توڑگئے۔تفصیلات کے مطابق گاؤں کا رہائشی محمد خان سماجی کارکن تھا جسے منشیات فروشوں رفیق عرف پھیکی وغیرہ نے گزشتہ ماہ دن دیہاڑے مخبری کے شبہ میں قتل کر دیا۔

مقتول کے ورثا نے محمد خان کے قاتلوں اور مقامی پولیس کی ملی بھگت کا انکشاف کرتے ہوئے تفتیشی الطاف جوتہ پر الزام عائد کیا کہ 40 لاکھ کے عوض رفیق عرف پھیکی کو بے گناہ قرار دینے پر الطاف جوتہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مقامی رہائشیوں نے سینکڑوں کی تعداد میں تفتیشی الطاف جوتہ اور تھانہ بہادر شاہ کے خلاف ڈی،پی، اوآفس اور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرتے ہوئے جلوس بھی نکالا۔ایس،پی انوسٹی گیشن میڈم شاہدہ نورین نے سب انسپکٹر الطاف جوتہ کو معطل کرتے ہوئے ورثاکو انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

گذشتہ شب مقتول محمد خان کے والدین مقتول کے پانچ معصوم بچوں کو اپنے سامنے بٹھاکے مقدمہ میں پولیس کے کردار اور انصاف کی عدم فراہمی کا رونا رورہے تھے کہ اچانک مقتول کاوالد عیص محمد گر کر دم توڑگیا۔ جیون ساتھی کو جان کی بازی ہارتے دیکھ کر مقتول کی والدہ بھی دم توڑگئی۔

یکے بعد دیگرے میاں بیوی کی موت سے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ دونوں میاں بیوی کے اکٹھے جنازے پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔تدفین کے موقع پر مقتول کے ورثا ڈاکٹر افضال،انوار چوہان نے میڈیا کو بتایا کہ سب انسپکٹر الطاف جوتہ کو علاقہ بہادر شاہ میں آدم خور پولیس افسر قرار دیا جاتا ہے جو اپنے مالی مفادات کی خاطر منشیات فروشوں کی سرپرستی کرتا ہے اور ہماری نوجوان نسل کو برباد کررہا ہے۔

مقتول محمد خان تھانہ بہادر شاہ کو رفیق پھیکی گینگ کی منشیات فروشی اور دیگر وارداتوں بارے آگاہ کرتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کرتا رہتا تھا۔جسے الطاف جوتہ اور رفیق پھیکی نے باہم صلاح مشورہ سے قتل کر ڈالا اور آج آدم خور الطاف جوتہ کی وجہ سے ہمارے والدین بھی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔الطاف جوتہ ہمارے گھر کے تین افراد کو یکے بعد دیگرے نگل گیا ہے،ہمیں انصاف دیا جائے۔

Leave a reply