تفصیلات کے مطابق کانڈیوال روڈ چک نمبر 99 جنوبی سرگودہا کے رہائشی ریڈیو پاکستان کے سابق ملازم، اوور سیز پاکستانیز انجینئرز رؤف مختار تتلہ اور منصور مختار تتلہ کی زرعی اراضی پر نیشنل سی این جی فیصل آباد روڈ کے مالک وسیم اسحاق بھٹی ،صفدر اسحاق بھٹی ،طلال وسیم بھٹی،حسن صفدر ولد صفدر اسحاق نے گاؤں کی کمبوہ برادری کے ساتھ ملکر زرعی اراضی پر قبضے کی کوشش کی ، اور باغ کی فصل ما لیتی 12 لاکھ برباد کرکے ٹریکٹر چلا دیا کمبوہ برادری کے فضل رحمان ولد عبد الجبار اور عبدالزاق ولد علی محمد کی آشیر باد سے بھٹی برادران نے قبضہ کرنے کی نیت سے باغ کی فصل بیچ دی اور پلر کھڑے کر دیے

اوورسیز پاکستانی رؤف مختار تتلہ اور منصور مختار تتلہ سعودی عرب میں مقیم ہیں اور وہاں کی مشہور کمپنی میں ملازم ہیں ،وزیراعظم پاکستان کی اوورسیز پورٹل پر جون 2020 کی شکایت درج کر رکھی ہے جس کی انکوائری پہلے سے ہی ڈی سی سرگودہا کے پاس ز یر سماعت ہے اور ابھی تک فیصلہ نہ ہوا ہے عدالت کے حکم امتناعی کے باوجود ملزمان نے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے اور فصل کا نقصان کیا ہے

چک نمبر 99 جنوبی کی رہائشی صغری بی بی اور خبیب اختر دختران صادق علی جن کی اولاد نرینہ نہ ہے اور ضعیف العمر ہیں قبضہ کا ڈراوا دے کر زمین فروخت کرنے کو کہا اور وسیم اسحاق اور صفدر اسحاق بھٹی نے جعلی چیک دے کے زمین اپنے نام کروا لی ،زمین پر قابض ہو کر وہاں ڈیرہ تعمیر کر لیا اور تاحال رقم ادا کرنے سے عاری ہیں

اسکے علاوہ چک 99 جنوبی کے رہائشی محمد یعقوب ولد صادق علی جس کا ذہنی توازن درست نہ ہے ڈرا دھمکا کر اونے پونے داموں میں زمین خرید لی ،محمد یعقوب کے بیٹے نے بھی فراڈ کے مقدمہ کے اندارج کیلیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے

زمین فیصل آباد روڈ پر ہونے کی وجہ سے انتہائی قیمتی ہے جبکہ سرکاری زمینوں پر قبضہ ،فراڈ ،جعلسازی اورلوگوں کی زرعی زمینوں پر ناجائزقبضہ بھٹی برادران کا پیشہ ہے ، ان کے اس اقدام سے چک نمبر 99 جنوبی کے 15 خاندان متاثر ہیں جو سادہ لوح دیہاتی ہیں

ان خاندانوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے بھٹی برادران کے خلاف فراڈ ،ناجائز قبضہ ،جعلسازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا جائے اور کمیشن قائم کیا جائے جو موقع کا جائزہ لے کر انصاف پر مبنی فیصلہ کرے

Shares: