جوبائیڈن بھی کرونا کے سامنے بے بس: کورونا وائرس کے سبب نیشنل ایمرجنسی بڑھانے کا اعلان

0
32

واشنگٹن :جوبائیڈن بھی کرونا کے سامنے بے بس: کورونا وائرس کے سبب نیشنل ایمرجنسی بڑھانے کا اعلان،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کوویڈ 19 م کے سبب قومی ایمرجنسی کو دوبارہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی صدرجو بائیڈن نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس سے جاری ریلیز میں کہا میں نے 13 مارچ 2020 کو اعلان کردہ وبائی بیماری کا نوٹس شائع کرنے کے لئے فیڈرل رجسٹر کو بھیج دیا ہے۔ جو ملک میں کورونا وائرس(کووڈ19) وباسے متعلق یکم مارچ 2021 تک موثر ہے۔

انہوں نے کہا اس نیشنل ایمرجنسی کے حالات کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے اور وفاقی حکومت کو کووڈ 19 کا مقابلہ اور پوری صلاحیت کے ساتھ جواب دینے کا پابند ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے پانچ لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Leave a reply