قومی رہنماوں کا سینیئر صحافی اور ماہر افغان اُمور رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: قومی رہنماوں کا سینیئر صحافی اور ماہر افغان اُمور رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر اظہار تعزیت ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سینیئربذرگ صحافی رحیم اللہ یوسف زئی آج قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ،ان کی وفات پرپاکستان بھر کی قومی ، مذہبی ، سیاسی ، سماجی ، حکومتی اور صحافتی شخصیات نے گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت بھی کی ہے ،

اس سلسلے میں معروف صحافی کی وفات کی خبر سن کر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیئر صحافی اور ماہر افغان اُمور رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے

صدرپاکستان ڈاکٹر عارف الرحمن علوی نے بذرگ صحافی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے صحافت اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں،

ان کا کہنا تھا کہ مرحوم حالات حاضرہ باالخصوص افغان اُمور پر گہری نظر رکھتے تھے،مرحوم کے انتقال سے صحافت کا ایک اہم باب اختتام پذیر ہوا،

صدر پاکستان ڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریقِ رحمت فرمائے، اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے،

چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینئر صحافی و تجزیہ کار اور ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسف زئی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں  لواحقین  کے غم میں برابر کے شریک ہیں،اللہ تعالیٰ غم زدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے،مرحوم کی صحافت کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

قائمقام چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی کی وفات کو صحافی برادری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا

قائم مقام چیئرمین سینیٹ جو کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی ہیں‌ نے ان کی شخصیت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ رحیم اللہ یوسف زئی ملنسار اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔

سینیٹ میں قائد ایوان سینٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم ، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے بھی رحیم اللہ یوسف زئی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعائیں بھی کیں‌، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار وتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے انسان تھے

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے رحیم اللہ یوسفزئی کی شعبہ صحافت میں گراں قدر خدمات کو اور کہاکہ رحیم اللہ یوسفزئی کا انتقال صحافت کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال سے صحافت کا ایک روشن اورتاریخ ساز عہد ختم ہو گیا ہے-

عثمان بزدارنے کہا کہ رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا-رحیم اللہ یوسفزئی ایک قومی اثاثہ تھے اور انکے بچھڑنے کا دکھ ہمیشہ رہیگا۔ مرحوم کی صحافت کے شعبہ کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھاجائے گا-اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے قومی ایوارڈ یافتہ ماہر افغان امور، تجریہ کار سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ رحیم اللہ یوسف زئی صاف گو علاقائی و عالمی امور پر گہری نظر رکھنے والے نامور صحافی تھے،

اسپیکر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ رحیم اللہ یوسف زئی کا انتقال شعبہ صحافت اور ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، رحیم اللہ یوسف زئی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکے گا، افغانستان کیصورتحال پر رحیم اللہ یوسف زئی کا موقف انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا تھا،

اسد قیصر نے کہا کہ رحیم اللہ یوسف زئی ماہر افغان امور ہونے کے ساتھ ساتھ خطے کی صورتحال پر بھی گہری نظر رکھتے تھے، رحیم اللہ یوسف زئی کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

مرحوم کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں،رحیم اللہ یوسف زئی کا انتقال انکے اہلخانہ کے لیے عظیم صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے،

اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا۔

Comments are closed.