نعیم الحق نیک ، محب وطن اورپاکستانیوں کے لیے درد دل رکھنے والے انسان تھے ، وزیراعظم سمیت قومی رہنماوں کا نعیم الحق کی وفات پردلی دکھ کا اظہار

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اوروزیراعظم کے معاون خصوصی اوردل کے جانی نعیم الحق قضائے الٰہی سے وفات پاگئے ہیں ، ادھر ان کی وفات پرپورے ملک میں رنج وغم اورصدمے کااظہار کیا جارہاہے ، دوسری طرف پاکستان کے قومی رہنماوں کی طرف سے نعیم الحق کی وفات پرگہرے دکھ کے اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی پاکستان کے لیے خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا جارہا ہے

وزیراعظم پاکستان عمران خان جو کہ مرحوم نعیم الحق کے بہت قریبی اور تحریک انصاف کے قیام سے پہلے سے دوست تھے ، انہوں نے اپنی عظیم ساتھی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج ایک مخلص دوست سے محروم ہوگئے ہیں ،

عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرنعیم الحق کی وفات پر دکھ اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا یہ دوست ، میرا بھائی کینسر کے موذی مرض میں‌مبتلا تھا . لیکن آج تک اس نے ہمت نہیں ہاری اور کینسر کا مقابلہ کرتا رہا ،وزیراعظم نے کہا کہ وہ عرصہ 23 سال سے میرے ساتھ مل کرتحریک انصاف کے مشن کےحصول کے لیے جدوجہد کرتے ہے ،

عمران خان نے ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پرجب بھی کوئی مشکل وقت آیا اس انسان نے کندھے کے ساتھ کندھا ملا ساتھ دیا، کینسرجیسے موذی مرض میں شکارنعیم الحق کابینہ کے اجلاسوں میں‌شرکت کرکے اپنے حصے کا کام کرتے رہے ، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے

 

معروف صحافی اورمرحوم نعیم الحق اوروزیراعظم عمران خان کے مشترکہ دوست مبشرلقمان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اورمعاون خصوصی نعیم الحق کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ ایک نیک ، محب وطن اور اہل پاکستان کے لیے درد دل رکھنے والے انسان تھے ،اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے ،

 

مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ عمران کے مخلص ترین ساتھیوں میں سے تھے ، مبشرلقمان کہتے ہیں کہ وہ ہمیشہ پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے تھے مبشرلقمان نے مزید کہا کہ سچ یہ کہ میں اپنے ایک مخلص دوست سے محروم ہوگیا ہوں ا

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا نعیم الحق کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار، انہوں نے کہاکہ وہ وزیراعظم عمران خان آج تحریک کے ایک انتہیائی قابل اعتماد ساتھی اور دیرینہ دوست سے محروم ہو گئے۔ شیخ رشید احمدنے کہا کہ نعیم الحق کی تحریک انصاف کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نعیم الحق نے بہت بہادری سے مہلک بیماری کا سامنا کیا۔ ان کی رحلت میرے لئے ذاتی صدمہ ہے

شیخ رشید نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں نعیم الحق کے خاندان کے ساتھ ہوں۔ اللہ نعیم الحق کو کروٹ کروٹ جنت نصییب کرے۔

 

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نعیم الحق کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے تمام ورکرز کے لیے افسوس ناک دن ہے،ہمارے ساتھی اور وزیراعظم کے ساتھی، جنہوں نے ساتھ دیا وہ ہم سے جدا ہوگئے،

 

 

 

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وہ ہمارا ساتھ دینے والے انسان تھے، جتنا خراج عقیدت پیش کریں کم ہے،اللہ نعیم الحق کے اہل خانہ اور دوستوں کو صبر دے،نعیم الحق پی ٹی آئی کے شیر تھے،پاکستان تحریک انصاف عظیم محسن سے جدا ہوگئی ہے

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا وزیر اعظم کے معاون خصوصی و تحریک انصاف کے سینئر رہنمانعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار-وزیر اعلی کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت- کیا ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کیلئے نعیم الحق کی بے مثال خدمات کو خراج عقیدت کرتے ہیں‌
نعیم الحق پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے-

پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے فاونڈر ممبر کی وفات کی خبر شدید دھجکہ ہے،نعیم الحق ہماری پارٹی کے لیے عظیم سرمایہ تھے،نعیم الحق ایک عظیم شخص تھے جو جدا ہوگئے

آج ہمارے لیے بہت افسوس کا دن ہے
وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی پی ٹی آئی کے راہنما نعیم الحق کے انتقال پر اظہار تعزیت ، راجہ بشارت نے کہاکہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ،مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں جماعت کے لیے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

Comments are closed.