مشیر قومی سلامتی معید یوسف کابل میں اہم ملاقاتوں میں مصروف:افغان نائب وزیراعظم سے اہم بات چیت

0
94

کابل:مشیر قومی سلامتی معید یوسف کابل میں اہم ملاقاتوں میں مصروف:افغان نائب وزیراعظم سے ملاقات اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف کی افغانستان کے نائب وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔

قومی سلامتی مشیر معید یوسف افغانستان میں موجود ہیں جہاں پر نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران افغان چیمبر آف کامرس کے اراکین بھی موجود تھے۔

افغان نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان برادر ملک ہیں جن کے تاریخی مذہبی اور ثقافتی تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ باہمی احترام پر مشتمل بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں۔ افغان سرزمین کو کسی ہمسایہ ملک کے خلا ف استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس موقع پر معید یوسف نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنی حمایت جاری رکھے گا، گہرے معاشی تعلقات کے بغیر امن و استحکام ممکن نہیں ہے، پاکستان علاقائی پراجیکٹس پر عمل درآمد کے لئے پر عز م ہے۔

یاد رہے کہ مشیر قومی سلامتی معید یوسف جب کابل پہنچے تو افغانستان میں پاکستان کے سفیرنے ان کا استقبال کیا اور ان کے ساتھ کابل میں‌ افغآن حکام کے ساتھ ملاقات میں شریک ہوئے

Leave a reply