لاہور:قومی اسکواڈ کی انگلینڈ روانگی :چارٹرڈ فلائیٹ براستہ ابوظہبی برمنگھم پہنچے گی،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کل چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے لاہور سے براستہ ابوظہبی برمنگھم پہنچے گی
پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق حارث سہیل، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل کل صبح قومی اسکواڈ کے ہمراہ انگلینڈ روانہ ہوں گے
ہیڈ کوچ مصباح الحق سمیت پاکستان میں موجود اسپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان بھی خصوصی طیارے پر سفر کریں گے
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک قومی اسکواڈ کے ارکان ابوظہبی سے خصوصی طیارے پر سوار ہوں گے،قومی اسکواڈ بر منگھم سے ڈربی پہنچنے پر تین روز کی روم آئسولیشن کرے گا
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم 28 جون سے ڈربی میں پریکٹس سیشنز کا آغاز کردے گی اس دوران قومی اسکواڈ ڈربی میں پچاس اوورز پر مشتمل دو انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گا
پہلا انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3 جولائی کو کھیلا جائے گا ،قومی اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا